تیجسوی یادو : ’’مہا بھارت شروع ہوچکی ہے‘‘،دیپانکر بھٹا چاریہ : مودی جھوٹوں کے بادشاہ ہیں۔
تیجسوی یادو۔ تصویر: آئی این این
رام لیلا میدان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بائیں محاذ کے لیڈر ایم اے بے بی نے ووٹ چوری کے خلاف جدوجہد کو ’’دوسری جنگ آزادی‘‘ قرار دیا جبکہ تیجسوی یادو نے بی جےپی کو للکارتے ہوئے کہا کہ ’’مہا بھارت شروع ہوچکی ہے۔‘‘ ایم اے بے بی نے وزیراعظم کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’جھوٹوں کا سرکار‘‘ بھی قرار دیا۔سی پی آئی (ایم ایل) کے جنرل سیکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ نے ایس آئی آر کو عوام کے حق رائے دہی پر ’’سرجیکل اسٹرائیک‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے نے کہاکہ ’’پورے ملک نے سمجھ لیا ہے کہ ایس آئی آر لوگوں سے ووٹنگ کا حق چھیننے کاذریعہ ہے۔ ‘‘
راشٹریجنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو نےکہاکہ ’ووٹ چوری کرنے والوں‘ کے خلاف جدید دور کی’مہابھارت‘شروع ہو چکی ہے۔بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ تاریخی میدان جو روایتی طور پر رامائن (رام لیلا) کیلئے مشہور ہے ،اب ایک فیصلہ کن سیاسی جنگ کے میدان میں تبدیل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکنی اپنی چال چل رہا ہے اس لئے اپوزیشن کو بھی اس لڑائی کیلئے مجبور ہونا پڑا۔