Inquilab Logo Happiest Places to Work

مرزا پور میں بے قابو ٹرک نے کئی گاڑیوں کو ٹکر ماری، ۱۱؍ افراد ہلاک

Updated: April 24, 2026, 1:12 PM IST | Mumbai

ٹرک کی ٹکر سے بولیرو کار میں آگ لگ گئی جس سے مسافر باہر نہیں نکل سکے اور۹؍افراد زندہ جل گئے۔

Bolero car involved in accident. Photo: INN
حادثہ کا شکار بولیرو کار۔ تصویر: آئی این این

مرزا پور(ایجنسی):بدھ کی دیر رات  اتر پردیش کے مرزا پور ضلع میں ایک بے قابو ٹرک نے ایک بولیرو، ایک کار اور ایک کنٹینر کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس خوفناک حادثے میں۱۱؍افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تصادم کے  بولیرو میں آگ لگ گئی جس سے مسافر باہر نہیں نکل سکے اور۹؍افراد زندہ جل گئے۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی، یوپی اور بہار میں شدید گرمی، اتراکھنڈ میں بارش اور برف باری کے آثار

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ اپرنا رجت کوشک جائے وقوع پر پہنچی اور واقعہ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سرکاری طور پر حادثے میں۱۱؍ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کے روز ایک بے قابو ٹرک کے متعدد گاڑیوں کو ٹکرانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی۔ جائے وقوع پر پہنچنے والی ٹیم نے اطلاع دی کہ تیز رفتار ٹرک نے ایک بولیرو، ایک دیگر کار اور ایک کنٹینر کو پیچھے سے ٹکرماری جس کے نتیجے میں بولیرو کار میں آگ لگ گئی، جس سے اندر موجود چھ افراد جھلس گئے۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی وجہ جاننے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرک کی بے قابو رفتار اور ڈرائیور کی ممکنہ غفلت حادثے کی بنیادی وجوہات تھیں۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور سمیت کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں اور انہیں مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا فی الحال علاج جاری ہے۔ تاہم تمام بولیرو میں سوار افراد کی حالت اس قدر نازک تھی کہ ان کی جان نہیں بچائی جاسکی۔ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے، اور ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK