Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان: عید سے قبل ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، لاکھوں افراد کیلئے تکلیف دہ

Updated: March 15, 2026, 7:33 PM IST | Islamabad

پاکستان میں عید سے قبل ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، لاکھوں افرادکیلئے تکلیف دہ صورت حال پیدا کردی ہے، جبکہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے گھریلو اخراجات پہلے ہی دباؤ کا شکار ہیں، اس اضافے نے متوسط طبقہ کے خاندانوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں میں ہونے والے شدید اضافے نے رمضان المبارک کے دوران لوگوں کیلئے تکلیف دہ صورتحال پیدا کر دی ہے، جب کہ اشیائے ضروریہ کی بڑھی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے گھریلو اخراجات پہلے ہی دباؤ کا شکار ہیں اور اس اضافے نے خاص طور پر متوسط طبقے کے خاندانوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق، فی لیٹر۵۵؍ روپے کے اس اضافے نے ملک بھر میں مہنگائی کی لہر پیدا کر دی ہے، جس سے نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، اشیائے خوراک کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور مقدس مہینے میں گھرانوں پر اضافی بوجھ پڑ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کیلیفورنیا: چوروں کی ٹولی نے ہند نژاد جیولری اسٹور سے ۷۰؍ سیکنڈ میں ۱۷؍ لاکھ ڈالر کے زیورات لوٹ لئے

بعد ازاں رپورٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ،’’ اس اضافے نے عوامی غصے کو مزید ہوا دی ہے۔ رمضان وہ مہینہ ہوتا ہے جب توقع کی جاتی ہے کہ حکومتیں اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے کر عوام کو ریلیف فراہم کریں گی۔ لیکن اس کے برعکس، عوام مہنگائی کے اس جھٹکے کا سامنا کر رہے ہیں، جو عید کے اخراجات کی منصوبہ بندی کرنے والے خاندانوں کی قوت خرید کو تیزی سے کم کر رہی ہے۔ مزید برآں، قیمتوں میں اس اضافے کا اثر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لاکھوں افراد  اور ڈیلیوری ورکرز پر خاص طور پر شدید ہے، جن کی آمدنی محدود اور غیر یقینی ہوتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کا ایندھن کی درآمد پر زیادہ انحصار ملکی قیمتوں کو بین الاقوامی اتار چڑھاؤ کامرہون منت بنا دیتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایندھن کی قیمتیں کبھی بھی کوئی الگ تھلگ معاشی واقعہ نہیں ہوتیں۔ پاکستان جیسی درآمدی معیشت میں، یہ ایک طاقتور ذریعہ ثالثی کا کام کرتی ہیں جس کے ذریعے لاگت کا دباؤ تقریباً ہر شعبے پر پڑتاہے۔

یہ بھی پڑھئے: کیلیفورنیا: چوروں کی ٹولی نے ہند نژاد جیولری اسٹور سے ۷۰؍ سیکنڈ میں ۱۷؍ لاکھ ڈالر کے زیورات لوٹ لئے

دریں اثناء اس اضافے کے چند ہی گھنٹوں میں شہروں میں کرایوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔ ان لاکھوں لوگوں کے لیے جو کام پر جانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ یا موٹر سائیکل پر انحصار کرتے ہیں، اس کا مطلب ہے ان کے روزمرہ کے اخراجات میں ناگزیر اضافہ۔پشاور میں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے اشیاء کی قیمتوں اور سفری اخراجات میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ پیٹرولیم ڈیلرز ایندھن کی فروخت میں نمایاں کمی کی اطلاع دے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، اس کے اثرات مقامی منڈیوں میں پہلے ہی دکھائی دینے لگے ہیں، جہاں تاجروں کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمت میں اضافے کے چند گھنٹوں کے اندر اندر اشیاء کی قیمتیں اس کے مطابق ہو جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK