Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان: عوامی احتجاج کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں ۸۰؍ روپے کی کمی، جزوی راحت

Updated: April 04, 2026, 3:04 PM IST | Islamabad

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں ۸۰؍ روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا، جس سے عوام کو جزوی راحت ملی۔ حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود سبسڈی اور دیگر اقدامات کے ذریعے عوامی دباؤ کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

Crowds of people are seen at a petrol pump in Pakistan. Photo: INN
پاکستان کے ایک پٹرول پمپ پر لوگوں کی بھیڑ نظر آرہی ہے۔ تصویر: آئی این این

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جمعہ (۳؍ اپریل) کو پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ۸۰؍ روپے کمی کا اعلان کیا جس کے بعد نئی قیمت ۳۷۸؍روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔ حکومت اس کمی کو پیٹرولیم لیوی میں ردوبدل کے ذریعے برداشت کرے گی۔ یہ اقدام ایک دن بعد سامنے آیا جب اسلام آباد نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع اور عالمی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا۔ ڈیزل کی قیمت میں ۹ء۵۴؍ فیصد اضافہ ہو کر ۳۵ء۵۲۰؍روپے فی لیٹر ہو گئی، جبکہ پیٹرول۷ء۴۲؍ فیصد مہنگا ہو کر۴۰ء۴۵۸؍ روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ میں ’غیر ویکسین شدہ‘ خون کی مانگ میں اضافہ، طبی ماہرین نے علاج میں پیچیدگیوں سے خبردار کیا

وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اس اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا، ’’امریکی-ایرانی جنگ کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بے قابو ہو گئی تھیں، اس لئے قیمتیں بڑھانا ناگزیر تھا۔ ‘‘ یہ بات انہوں نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ عالمی تیل مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث قیمتوں میں تقریباً ۲۰؍ فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ پاکستان، جو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک سے آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل درآمد کرنے پر انحصار کرتا ہے، عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے شدید متاثر ہوتا ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں احتجاج، پیٹرول پمپوں پر طویل قطاریں اور عوامی غم و غصہ دیکھنے میں آیا، جو پہلے ہی معاشی بحران کا شکار ہیں۔ حکومت نے اس صورتحال کے پیشِ نظر ریلیف اقدامات کا اعلان کیا۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے دو پہیہ گاڑی استعمال کرنے والوں کیلئے فی لیٹر۱۰۰؍روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا، جو تین ماہ تک ماہانہ۲۰؍ لیٹر تک محدود ہوگی۔ مزید برآں، حکومت نے دارالحکومت اور سب سے زیادہ آبادی والے صوبے میں ایک ماہ کیلئے مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے کا بھی اعلان کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ترکی: دلہا دلہن نے مہمانوں سے تحفوں کے بجائے یتیم بچے ساتھ لانے کی گزارش کی

بعد ازاں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا، ’’یہ کمی کم از کم ایک ماہ تک نافذ رہے گی، میں وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک آپ کی زندگی معمول پر نہیں آتی، میں آرام نہیں کروں گا۔ ‘‘ تاہم، ڈیزل کی قیمت۵۲۰؍ روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK