اے کیو آئی آر کے نئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔ بنگلہ دیش دوسرے نمبر پر ہے جبکہ تیسرے نمبر پر تاجکستان اور چھٹے نمبر پر ہندوستان ہے۔
EPAPER
Updated: March 27, 2026, 3:00 PM IST | New Delhi
اے کیو آئی آر کے نئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔ بنگلہ دیش دوسرے نمبر پر ہے جبکہ تیسرے نمبر پر تاجکستان اور چھٹے نمبر پر ہندوستان ہے۔
پاکستان آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہو چکا ہے۔ سوئس ایئر کوالٹی مانیٹر (آئی کیو اے آئی آر) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، بنگلہ دیش دوسرے نمبر پر ہے اس کے بعد تاجکستان ہے۔ لاہور کا حال اتنا برا ہے کہ وہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) اکثر ۴۰۰؍ سے تجاوز کر جاتا ہے، جو کہ بہت خطرناک ہے۔ شہر کی ہوا ایندھن، صنعتی فضلہ اور پرنسے جلانے کی وجہ سے زہریلی ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں جنوری ۲۰۲۶ء سے سانس کی بیماری کی رپورٹس میں ۳۰؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ یہ صحت عامہ کی ایمرجنسی ہے جو جلد ختم نہیں ہوگی۔ بے قابو آلودگی صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ نے شہریوں کو ممنوع سستا پیٹرول استعمال کرنے کی مجبوراً اجازت دی
آئی کیو اے آئی آر IQAir کی ویب سائٹ نے واضح کیا ہے، ’’جبکہ فضائی آلودگی کو طویل عرصے سے ایک مستقل خطرہ کے طور پر تسلیم کیا جاتا رہا ہے، اور اس کیلئے ۲۰۲۵ء ایک اہم موڑ اسلئے ثابت ہوا کہ ہم نے اس بحران کو عالمی ایجنڈے کے طور پر بڑھاوا دیا۔ اس کے با وجود بھی ۲۰۲۵ء کے ورلڈ اکنامک فورم میں اس پر خاص توجہ نہیں دی گئی۔‘‘
ویب سائٹ نے مزید وضاحت کی کہ ’’ان معاشی انتباہات کے ساتھ ساتھ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے باضابطہ طور پر فضائی آلودگی کو غیر متعدی امراض، بشمول دل کی بیماری، فالج اور کینسر کیلئے ایک بڑے خطرے کے عنصر کے طور پر درجہ بند کیا۔ ان اہداف کو عملی جامہ پہنانے کیلئے، ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے ۲۰۴۰ء تک فضائی آلودگی سے ہونے والی اموات کو نصف کرنے کیلئے ایک تاریخی روڈ میپ کی منظوری دی ہے۔‘‘
ہندوستان کس مقام پر ہے؟
رپورٹ کے مطابق، ہندوستان باریک ذراتی مادے (پی ایم ۵ء۲) کی سطح کے لحاظ سے چھٹا سب سے زیادہ آلودہ ملک ہے۔ سالانہ اوسط ۵ء۱۱۲؍ مائیکروگرام فی مکعب میٹر (پی ایم ۵ء۲) کی مقدار کے ساتھ، اتر پردیش کے ضلع غازی آباد کا شہر لونی دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار دیا گیا۔ نئی دہلی بھی دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ دارالحکومت قرار پایا، جہاں (پی ایم ۵ء۲) کی اوسط مقدار ۲ء۸۲؍ مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گیا۔