انڈیا کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے اپنے ایک اہلکار کو پاکستانی خاتون سے شادی خفیہ رکھنے کے الزام میں نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 04, 2025, 9:01 PM IST | New Delhi
انڈیا کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے اپنے ایک اہلکار کو پاکستانی خاتون سے شادی خفیہ رکھنے کے الزام میں نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔
ہندوستان کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے اپنے ایک اہلکار کو پاکستانی خاتون سے شادی خفیہ رکھنے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سی آر پی ایف نے سنیچر کو ۴۱؍ بٹالین کے اہلکار منیر احمد کو برطرف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ اقدام قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔سی آر پی ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ایک سنگین تشویش ناک معاملے میں سی آر پی ایف کی ۴۱؍ بٹالین کے سی ٹی/جی ڈی منیر احمد کو پاکستانی شہری سے اپنی شادی کو چھپانے اور جان بوجھ کر انہیں ویزے کی مدت سے زائد عرصے تک ملک میں رکھنے کے جرم میں فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔‘‘اس (اہلکار) کے افعال ملازمت کے تقاضوں کی مخالف اور قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ پائے گئے ہیں۔‘
یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب ایک دن قبل منیر احمد کا تبادلہ حساس شمار ہونے والے جموں کشمیر زون سے بھوپال کیا گیا تھا۔
منیر احمد نے سنہ ۲۰۲۳ءمیں سی آر پی ایف سے پاکستانی خاتون منال خان سے شادی کی اجازت کے لیے درخواست کی تھی تاہم سی آر پی ایف کے مطابق محکمے کی جانب سے اجازت ملنے سے قبل ہی انہوں نے ۲۴؍ مئی ۲۰۲۴؍ کو ویڈیو کانفرنس کال پر منال خان سے شادی کر لی تھی۔منال خان کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پہلگام حملہ: ہندوستان میں عمران خان اور بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹس بلاک
دوسری جانب منیر خان نے بتایا کہ انہیں میڈیا کے ذریعے اپنی برطرفی کا علم ہوا اور اس کے بعد محکمے کا خط موصول ہوا۔
انہوں نے شادی خفیہ رکھنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے پاکستانی خاتون سے شادی کے ارادے کے بارے میں محکمے کو ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۲ء کو آگاہ کیا تھا، اس کے بعد مجھے متعلقہ دستاویزات مکمل کرنے کو کہا گیا۔‘’جب میں نے تمام لازمی دستاویزات جمع کرا دیں تو ۳۰؍ اپریل ۲۰۲۴ءکو سی آر پی ایف ہیڈکوارٹر نے مجھے شادی کی اجازت دے دی تھی۔ یہ معاملہ رواں ہفتے کے اوائل میں اس وقت منظرعام پر آیا جب منال خان کو پاکستان ڈی پورٹ کرنے کیلئے جموں سے واپس بھیجا گیا۔