Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ میں جنگ بندی کے دوران فلسطینی عیسائیوں نے’’ہولی سٹرڈے‘‘ منایا

Updated: April 12, 2026, 10:08 PM IST | Gaza

غزہ میں جنگ بندی کے دوران فلسطینی عیسائیوں نے’’ہولی سٹرڈے‘‘ منایا ، لوگ سنیچرکی صبح سویرے جمع ہوئے، موم بتیاں روشن کیں، دعائیں کیں، جس کے سبب مشکل حالات کے باوجود ایک روحانی منظرنظر آیا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

غزہ کی پٹی میں درجنوں فلسطینی مسیحیوں نے’’ ہولی سٹرڈے‘‘پر غزہ شہر کی پرانی بستی میں واقع سینٹ پورفیریئس چرچ میں دعاؤںکے ساتھ منایا، جہاں جنگ کے اثرات کی وجہ سے ایک مغموم فضا تھی۔ انادولو ایجنسی کے ایک  نامہ نگار کے مطابق، مرد اور خواتین سنیچرکی صبح سویرے جمع ہوئے، موم بتیاں روشن کیں، اور چرچ کی گھنٹیوں کی آواز کے ساتھدعائیں مانگیں، یہ ایک روحانی منظر تھا جو مشکل حالات کے باوجود مذہبی روایات سے ان کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔واضح رہے کہ ’’ہولی سٹرڈے‘‘ جسے مشرقی مسیحی روایت میں ’’سبت النور‘‘ (Sabt al-Nour) کہا جاتا ہے، مسیحیوں کے سب سے اہم تہوار ’’ ایسٹر‘‘ سے قبل آتا ہے۔ آرتھوڈوکس مسیحی۱۲؍ اپریل کو ایسٹر منائیں گے، جو ان کے عقیدے کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دوبارہ زندہ ہونے  کی یاد میں منایاجاتا ہے۔

یہ بھی پرھئے:لندن: فلسطین ایکشن کی حمایت کرنے والے۵۲۳؍ مظاہرین گرفتار

دریں اثناء اس سال کی تقریبات نمایاں طور پررونق کم نظر آرہی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب۱۰؍ اکتوبر۲۰۲۵ء کو جنگ بندی کے معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد ایسا ہو رہا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ یہ معاہدہ اس خطے میں دو سال کی تباہ کن جنگ کے بعد ہوا تھا۔شرکاء نے امید ظاہر کی کہ ایسٹر پورے فلسطین اور دنیا میں امن اور محبت کی علامت ہو گا، خاص طور پر غزہ میں، جس نے بڑے پیمانے پر تباہی برداشت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK