Inquilab Logo

شمالی غزہ میں ۷۳۰؍ ہزار افراد کو طبی خدمات کے فقدان کا سامنا ہے: وزرات صحت

Updated: April 19, 2024, 6:03 PM IST | Jerusalem

غزہ کی وزرات صحت نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ میں تقریباً ۷۳۰؍ ہزار افراد طبی خدمات کے فقدان کا سامنا کر رہے ہیں۔ وزرات کے ترجمان اشرف القدراء نےاسرائیلی فوج پر اسپتالوں میں چھاپے کے دوران جان بوجھ کر طبی کارکنان اور مریضوں کو نشانہ بنانےکا الزام عائد کیا۔

Remaining alshifa hospital. Photo: X
الشفاء اسپتال کامنظر۔ تصویر:ایکس

غزہ کی وزرات صحت نے جمعرات کو متنبہ کیا تھا کہ شمالی غزہ میں ۷۳۰؍ ہزار افراد طبی خدمات کے فقدان کا سامنا کررہے ہیں۔ اس حوالے سے وزرات کے ترجمان اشرف القدراء نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی قبضے نے جان بوجھ کر غزہ شہر اور شمالی علاقوں کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو تباہ کر دیا ہے۔ القدراء نے مزید کہا کہ غزہ کے سب سے بڑے اسپتال ، الشفاء کی تباہی نے غزہ کے ہیلتھ کیئرسسٹم کو مہلک دھچکا پہنچایا ہےجس کے نتیجے میں شمالی غزہ کے ۷۳۰؍ ہزارطبی خدمات کے فقدان کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے غزہ میں فعال اسپتالوں کے قیام اور شمالی غزہ میںفوری طورپر زخمیوں کے علاج کیلئے بین الاقوامی طبی ٹیم کو غزہ بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: فلسطینیوں کے قتل کیلئےاسرائیل وہاٹس ایپ سے مصنوعی ذہانت کا استعمال کررہا ہے

القدراء نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی فوجوں نے شمالی غزہ میں اسپتالوںپر حملے کے دوران جان بوجھ کر طبی کارکنان اور مریضوں کو نشانہ بنایا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوجوں نے غزہ میں اپنی جارحیت کے دوران متعدد اسپتالوںپر چھاپے مارے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس اسپتالوں کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے جبکہ حماس نے اسرائیل کے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ اب تک غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۳۳؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۷۵؍ ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے سبب غزہ کی ۸۵؍ فیصد آبادی بے گھر ہو گئی ہے جبکہ محصور خطے کا ۶۰؍ فیصد ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اقوام متحدہ سلامتی کاؤنسل میں امریکہ نے فلسطین کے مکمل رکنیت کیلئے پیش کی گئی قرارداد ویٹو کی

عالمی عدالت میں اسرائیل کو نسل کشی کا مرتکب ٹھہرایا گیا تھا ۔ عالمی عدالت نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ اسرائیل نے اس طرح کے کوئی اقدامات نہیں کئے تھے۔ تاہم، اسرائیل کے سرحدیں بندکرنے کی وجہ سے غزہ میں انسانی امداد کی رسائی مشکل ہو گئی تھی جوغزہ میں غذائی بحران اور بھکمری کا باعث بنی تھی۔غزہ میں بھکمری کے سبب تقریباً ۲۵ ؍ سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK