Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلسطینی مصنفہ یاسمین زاہر کو سوانزی یونیورسٹی کا دیلن تھامس پرائزتفویض کیا گیا

Updated: May 16, 2025, 8:00 PM IST | Washington

فلسطینی مصنفہ یاسمین زاہر کو ان کے ناول’’دی کوائن‘‘ کیلئے ڈیلن تھامس لٹریری پرائز تفویض کیا گیا ہے۔ ججوں نے ان کے ناول ’’دی کوائن‘‘کو ’’سرحدوں سے پرے‘‘ قراردیا ہے۔

Palestinian writer Yasmine Zaher with her award. Photo: X
فلسطینی مصنفہ یاسمین زاہر اپنے اعزاز کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

فلسطینی مصنفہ یاسمین زاہر کو سوانزی یونیورسٹی کا ڈیلن تھامس لٹریری پرائز تفویض کیا گیا ہے۔ انہیں اپنے کریئر کے پہلے ناول ’’دی کوائن‘‘ کیلئے یہ اعزاز تفویض کیا گیا ہے۔ ججوں نے ان کے ناول کو ’’سرحدوں سے پرے‘‘ قرار دیا ہے۔ یہ اعزاز ہر سال سوانزی میں پیدا ہونے والے مصنف ڈیلن تھامس کے اعزاز میں دیا جاتا ہے جن کی ۳۹؍ سال کی عمر میں موت ہوگئی تھی۔ یاسمین زاہر کے ناول ’’دی کوائن‘‘ میں ایک امیر خاتون کی کہانی بیان کی گئی ہے جو امریکہ میں زندگی بسر کرنے کیلئے جدوجہد کرتی ہے اور مشکلات کا سامنا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ سے فلسطینیوں کا الوداعی پیغام ’’ کچھ دیر میں ہم قتل ہو جائیں گے‘‘

یاسمین زاہر کے بارے میں 
یاسمین زاہر، جن کی پیدائش ۱۹۹۱ء میں یروشلم میں ہوئی تھی، کو سوانزی میں منعقد ہونے والی تقریب میں یہ اعزاز تفویض کیا گیا ہے۔اس ضمن میں جج نمیتا گھوکھلے، جو ۲۰۲۵ء کے مقابلے کی چیئر ہیں، نے کہا کہ ’’بارہ سے لے کر چھ شاندار کتابوں کی غیر معمولی فہرست کا معائنہ کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔ جج پینل یاسمین زہر کو انعام یافتہ قرار دینے پر متفق ہیں۔ زہر نے اپنی جامع لکھاوٹ سے اپنے ناول میں پیچیدگی اور شدت پیدا کی ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK