نیٹ فلکس پر ’’اسکوئیڈ گیم‘‘کاسیزن ۳، پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ شو کا سیزن ۳، ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز کیاگیا تھا۔
EPAPER
Updated: July 02, 2025, 3:12 PM IST | Mumbai
نیٹ فلکس پر ’’اسکوئیڈ گیم‘‘کاسیزن ۳، پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ شو کا سیزن ۳، ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز کیاگیا تھا۔
۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے کے بعد ’’اسکوئیڈ گیم‘‘کا سیزن ۳؍ نیٹ فلکس پر پہلے نمبر پرہے۔ شوکے سیزن ۳؍نے پریمیر کے پہلے ہفتے میں یہ ریکارڈ اپنے نام کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ نیٹ فلکس نے سیزن ۳؍ کا پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اسکوئیڈ گیم‘‘ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔
اس نے ہر ملک میں پہلے نمبر پر آنے والی پہلی نیٹ فلکس سیریز ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔صرف تین دنوں میں ’’اسکوئیڈ گیم‘‘ کے سیزن ۳؍ نے ۶۰ء ۱؍ ملین حاصل کرلئے ہیں۔ ’’اسکوئیڈ گیم‘‘ کے پہلے دو سیزن نے گزشتہ ہفتے غیر انگریزی ٹی وی میں نیٹ فلکس کے ٹاپ ٹین میں جانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ سیزن ۲؍۲ء ۸؍ ملین ویوزکے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا جبکہ سیزن ون ۱ء ۷؍ ملین ویوز کے ساتھ چھٹے نمبر تھا۔
یہ بھی پڑھئے: رشی کپور اپنی شوٹنگ مکمل ہونے کےبعد ایک نئے اداکار کی مدد کیلئے رکے رہے
یاد رہے کہ پہلے سیزن میں صارفین کو کے ڈراما کے مہلک گیم سے متعارف کروایاگیا تھا جس میں شہریوں کواپنی زندگیوں کا جوا کھیلنے پرمجبور کیاجاتا ہے۔ یہ نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی تھی اور ۱۷؍ ستمبر ۲۰۲۱ء کو اپنی ریلیز کے بعد صرف ۲۸؍ دنوں میں ۱ء ۶۵؍بلین ویوز حاصل کر لئے تھے۔ لی جنگ نے ’’اسکوئیڈ گیم‘‘ سے ۲۰۲۲ءکے ایمی ایوارڈز میں ایوارڈ حاصل کرنےو الے پہلے ایشیائی شخص کے طور پر تاریخ رقم کی تھی۔ ’’اسکوئیڈ گیم‘‘کا سیزن ۲؍، ۲۶؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز کیا گیا تھا جس نے نیٹ فلکس کی گلوبل ٹاپ ٹین لسٹ میں اپنی جگہ بنائی تھی اور ۶۸؍ ملین ویوز حاصل کئے تھے۔ ’’اسکوئیڈ گیم‘‘کا یہ سیزن ۹۲؍ ممالک میں پہلے نمبر پر تھا جبکہ اس نے اپنے پریمیر ویک میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شو کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔