Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی میں پنچایت الیکشن اسمبلی انتخابات کے بعد ہوں گے

Updated: April 19, 2026, 10:24 AM IST | Abdullah Arshad | Mumbai

ریاستی وزیر برائےسماجی بہبود اسیم ارون کا اعلان، اوم پرکاش راج بھر نے سماجوادی پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

State Minister Asim Arun. Photo: INN
ریاستی وزیر اسیم ارون۔ تصویر: آئی این این

یو پی میں پنچایت الیکشن اب اسمبلی انتخابات کے بعد ہوں گے۔ اس سلسلے میں ریاستی وزیر سماجی بہبود اسیم ارون نے ایک پروگرام میں  اشارہ دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ معاملہ ابھی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور فیصلہ آنے کے بعد او بی سی کمیشن کی تشکیل کے بعد ہی انتخابات ممکن ہوں گے۔

ریاستی وزیر پنچایتی راج اوم پرکاش راج بھر نے پنچایت انتخابات میں تاخیر کا ٹھیکرا سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادو پر پھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ چاہتے تو پنچایت الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہو جاتے، لیکن ان کے کہنے پر ہی معاملہ ہائی کورٹ پہنچا۔

یہ بھی پڑھئے: بنگال میں تعینات سی آر پی ایف جوانوں کے رول پر سوال 

سیتا پور میں ایک پروگرام میں شرکت کیلئے  پہنچے اسیم ارون نے میڈیا سے بات چیت   میں  پنچایت الیکشن پر سوال کے جواب میں معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا کہ آئندہ سال فروری- مارچ  میں اسمبلی انتخابات ہونے کی وجہ سے اب پنچایت الیکشن اس کے بعد ہی ممکن ہیں۔وہیں دوسری جانب پنچایتی راج کے وزیر  اوم پرکاش راج بھر نے  کہا کہ سماجوادی پارٹی کے  اشارے پر وکیل امتیاز حسین نے رٹ داخل کر کے  مقررہ وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا  ہے۔ معاملے کی شنوائی کے دوران عدالت نے ریاستی الیکشن کمیشن سے۲۵؍ مارچ تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن مسلسل تیسری بار شنوائی ملتوی کر دی گئی۔ ان کا الزام تھا کہ اس رٹ کو داخل کرنے کا مقصد ہی پنچایت انتخابات میں تاخیر کرانا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK