Inquilab Logo Happiest Places to Work

پنویل: ۱۲؍ سال مکمل ہونے پر مودی حکومت کی تعریف

Updated: June 14, 2026, 11:32 AM IST | Wasim Ahmad Patel | Panvel

وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو۱۲؍ سال مکمل ہونے پر پنویل میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

Ashish Shelar speaking. Photo: INN
آشیش شیلار خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو۱۲؍ سال مکمل ہونے پر پنویل میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا  ۔اس میں ریاست کے وزیر آشیش شیلار نے دعویٰ کیا کہ نریندر مودی کی قیادت میں پورے عالم میں ہندوستانیوں کا سر فخر سے اونچا ہو گیا ہے۔انہوں نے نریندر مودی حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے اپنے تیسرے دور میں سب سے پہلے’ پی ایم کسان سمان ندھی‘ پر دستخط کئے جس سے کسانوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچا ۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مودی سرکار کا نعرہ’ سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس‘ یہ صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ تحریک بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی ہر اسکیم کا فائدہ  ۱۰۰؍ فیصد افرادتک پہنچا  ہے اور۲۵؍ کروڑ افراد انتہائی پسماندگی کی سطح سے اوپر آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کی حفاظت کو بھی اولین ترجیح دی گئی۔ دنیا نے ایک نیا ہندوستان دیکھا جو دشمنوں کو اس کے گھر میں گھس کر جواب دینے کی طاقت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دادر بس حادثہ: ڈرائیور کو پوچھ تاچھ کیلئے پولیس اسٹیشن بلایا گیا

انہوں نے کہا کہ ملک نکسل ازم سے پوری طرح چھٹکارا حاصل کر چکا ہے ۔اس حکومت نے جن دھن یوجنا کے تحت۵۸؍ کروڑ سے زیادہ افراد کے بینک اکاؤنٹ کھلوائے جن میں۳۲؍ کروڑ خواتین شامل ہیں۔  اسی طرح اس حکومت نے کوروناکے دور میں۸۱؍ کروڑافراد کو مفت اناج تقسیم کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK