• Wed, 25 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاپا (راجیو گاندھی )کی سیکوریٹی ہٹائی ہی اس لئے گئی تھی کہ انہیں قتل کیا جاسکے: راہل گاندھی

Updated: November 25, 2026, 11:28 AM IST | Ahmadullah Siddiqui | New Delhi

سونیا گاندھی کی کتاب پرتبادلہ خیال کے دوران راہل نے راجیو گاندھی کے قتل کے وقت کےحالات پربھی گفتگو کی۔

Sonia Gandhi, Priyanka, and Rahul discussing the book. Photo: INN
سونیا گاندھی، پرینکا اور راہل کتاب پر گفتگو کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اپنی والدہ سونیا گاندھی کی سوانح حیات پر ایک تبادلہ خیال کے دوران کہا ہے کہ ان کے والد راجیو گاندھی کی سیکوریٹی اس لئے ہٹائی گئی تاکہ انہیں قتل کیا جاسکے۔اپنی والدہ سونیا گاندھی اور پرینکا کے ساتھ گفتگو میں راہل گاندھی نے ان حالات کا ذکر کیا جس میں ان کے والد اور ملک کے سابق وزیر اعظم کا قتل کیاگیا۔

راہل گاندھی نے اس بات چیت کا ویڈیو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے۔راہل گاندھی  اس گفتگو میں کہتے ہیں کہ ’’ پاپا کی سیکوریٹی واپس لینے کے پیچھے ایک خاص مقصد کارفرما تھا۔‘‘ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ’’۵۰۰؍ سے زائد صفحات ہونے کے باوجود، کچھ ایسی باتیں ہیں جو ’ماں‘ نے اپنی کتاب میں شامل نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھئے: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کا بلقیس بانو کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

پرینکا اور میں اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھے ہیں تاکہ ان باتوں پر کھل کر بات کر سکیں۔ ان یادوں کی طرف لوٹنے سے وہ خوشیاں، وہ قہقہے اور یہاں تک کہ وہ تکلیف بھی تازہ ہو گئی جو ہم نےس وقت محسوس کی تھی۔‘‘ راہل گاندھی کہتے ہیں کہ راجیو گاندھی کے دورہ بہار کے دوران انہوں نے جو کچھ دیکھا، اس نے ان کی سیکوریٹی کے حوالے سے  خدشات کو ایک فیصلہ کن موڑ پر لا کھڑا کیا۔

وہ مزید کہتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم کی  سیکوریٹی کا ہٹایا جانا’محض  اتفاق نہیں تھا۔‘یہ جان بوجھ کر کیا گیا تاکہ وہ قتل کردیئے جائیں۔ان کے قتل کے لیے ایک ماحول تیار کیا گیا۔ یہ بالکل واضح تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔  بہار کے دورے  میں راجیو گاندھی پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔ ان کے ساتھ راہل گاندھی بھی تھے جو اس وقت ۲۱؍ سال کے تھے۔ سونیا نے یاد کیا کہ ’’جب راہل گھر واپس آئے تو انہوں نے مجھ سے کہا، ماں اگر ہم پاپا کی سیکوریٹی کے بارے میں کچھ نہیں کرتے، تو مجھے یقین ہے کہ میں بہت جلد ان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے واپس آؤں گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK