• Wed, 25 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیٹوں پر رسہ کشی تیز،کانگریس کا ۱۳۱؍ پر دعویٰ، سماجوادی ۲۶؍ دینے کو تیار

Updated: November 25, 2026, 11:33 AM IST | Hamidullah Siddiqui | Lucknow

اکھلیش یادو کی ماحول کو کشیدگی سے پاک رکھنے کی کوشش، کہا: مذاکرات ابھی جاری ہیں، کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا، الیکشن ساتھ لڑنا یقینی۔

UP Congress President Aradhana Mishra. Photo: INN
یوپی کانگریس کی صدر ارادھنا مشرا۔ تصویر: آئی این این

یوپی میں ۲۰۲۷ء کے اسمبلی انتخابات سے قبل سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے سلسلہ میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے جنرل سیکریٹری رام گوپال یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی نے کانگریس کو۲۶؍ نشستوں کی پیشکش کی ہے، دوسری طرف کانگریس نے ۱۳۱؍ سیٹوں کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: لووی ایشیاء پاور انڈیکس ۲۰۲۶ء میں ہندوستان واحد ”بڑی طاقت“ کے طور پر تیسرے نمبر پر برقرار

دہلی میں کانگریس لیڈر پرمود تیواری کی رہائش گاہ پر دونوں جماعتوں کے درمیان دوسرے مرحلے کی بات چیت سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےرام گوپال یادو نےبتایا کہ کانگریس کو پیش کی گئی ۲۶؍ نشستوں میں دو ایسی سیٹیں شامل ہیں جہاں کانگریس نے کامیابی حاصل کی تھی، چار ایسی نشستیں ہیں جہاں وہ دوسرے مقام پر رہی تھی، جبکہ ۲۰؍ دیگر نشستیں وہ ہیں جہاں سماجوادی پارٹی کو ۶۰؍ سے ۷۰؍ ہزار ووٹ ملے تھے، لیکن کانگریس کو ان حلقوں میں محض تقریباً ۲؍ ہزار ووٹ حاصل ہوئے تھے۔ دوسری جانب سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے سیٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کہا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ بات چیت ابھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنما جنہیں مذاکرات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، مختلف اتحادیوں کے ساتھ نشستوں کی تعداد اور متعلقہ حلقوں میں انتخابی امکانات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ اس لئے ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ حتمی طور پر کتنی نشستوں پر اتفاق ہوگا۔اکھلیش نے واضح کیا کہ اتحاد کا بنیادی مقصد انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا اور سیاسی مخالفین کو شکست دینا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK