ہندوستانی شہریت ترک کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ۔ کروڑ پتی، با صلاحیت اور ذہین افراد ہندوستان چھوڑ کر بیرون ملک سکونت اختیار کر رہے ہیں۔ اس انخلا سے ہندوستان کو معاشی نقصان۔ ۲۰۲۳ء میں ۲؍ لاکھ ۱۶؍ ہزار افراد نے ہندوستانی شہریت چھوڑی ہے۔
EPAPER
Updated: August 03, 2024, 10:16 PM IST | New Delhi
ہندوستانی شہریت ترک کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ۔ کروڑ پتی، با صلاحیت اور ذہین افراد ہندوستان چھوڑ کر بیرون ملک سکونت اختیار کر رہے ہیں۔ اس انخلا سے ہندوستان کو معاشی نقصان۔ ۲۰۲۳ء میں ۲؍ لاکھ ۱۶؍ ہزار افراد نے ہندوستانی شہریت چھوڑی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کو گزشتہ پانچ سال میں ہندوستانی شہریت ترک کرنے والوں کی معلومات دیتے ہوئے مرکزی وزیر برائے امور خارجہ کیرتی وردھان سنگھ نےپارلیمنٹ میں بتایا کہ ۲۰۲۳ء میں ۲؍ لاکھ ۱۶؍ ہزار،۲۰۲۲ء میں ۲؍ لاکھ ۲۵؍ ہزار۶؍ سو ۲۰؍ ،۲۰۲۱ء میں ۱؍ لاکھ ۶۳؍ ہزار۳؍سو ۷۰؍، ۲۰۲۰ء میں ۸۵؍ ہزار۲؍سو۵۶؍ اور ۲۰۱۹ء میں ۱؍لاکھ۴۴؍ ہزار۱۷؍ ہندوستانیوں نے ہندوستانی شہریت ترک کی۔
یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: طلبہ لیڈران نے ملک گیر سول نافرمانی کی مہم کیلئے ریلی نکالی
چڈھا نے حکومت سے وضاحت چاہی کہ ان معاشی اورفکری اخراج اور نقصان کو روکنے کیلئے کیا اقدام کئے گئے۔ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اس علمی اثاثے کی عالمی مقام کو تسلیم کرتی ہے، بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں سے تعلقات میں ہیت میں تبدیلی کی بات کو بھی علم میں لاتی ہے۔خوشحال اور پر اثر غیر مقیم ہندوستانی ’’ ہندوستان کا اثاثہ ‘‘ ہیں۔ہندوستان ان صلاحیتوں کے تعمیری استعمال اور خاموش قوت کی پیمائش جاری رکھے ہوئے ہے،جو غیر مقیم ہندوستانیوں کے ذریعے پیدا ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: دھاراوی : اب تعزیتی جلسے کی آڑ میں نفرت انگیزی
سنگھ کے سوشل میڈیا پر تحریری جواب ہر کانگریس کےرکن پارلیمنٹ جئے رام رمیش نے اپنے ایکس پوسٹ پر کہا کہ ہندوستان سے صلاحتوں اور امیر ہندوستانیوں کا انخلا آنے کچھ سالوں میں ملک کے معاشی نظام اور ٹیکس سے حاصل ہونے والے زر مبادلہ پر انتہائی برا اثر ڈالنے والا ہے۔ حکومت کے اپنے دستاویز کے مطابق۲۰۱۱ء کے مقابلے۲۰۲۳ء میں دوگنا تعداد میں ہندوستانیوں نے اپنی شہریت ترک کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریت ترک کرنے والوں میں انتہائی با صلاحیت اور تعلیم یافتہ شہری شامل ہیں، جس کے سبب باصلاحیت افراد کی قلت پیدا ہو جائےگی۔
یہ بھی پڑھئے: مشرق وسطیٰ میں تناؤ میں اِضافہ، ایران اور اسرائیل میں پروازیں منسوخ
جون میں تارکین وطن کی ایک مشاوراتی ایجنسی نے بتایا تھا کہ ۴؍ہزار ۳؍ سو کروڑ پتی ہندوستان کی شہریت ترک کر سکتے ہیں، جن میں زیادہ تر متحدہ عرب امارات میں منتقل ہوں گے، ان میں ہر ایک فرد ۸؍کروڑ ۳۰؍ لاکھ روپئے مالیت کا مالک ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اگر یہ تناسب جاری رہا تو ہندوستان ۲۰۲۴ء میں چین (۱۵۲۰۰)،برطانیہ(۹۵۰۰؍) کے بعد تیسراکروڑ پتیوں کے انخلاوالا ملک بن جائے گا۔