• Thu, 08 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیر اعظم مودی کے حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے ۲۵؍ سال مکمل، پارٹی نے جشن منایا

Updated: October 08, 2026, 10:48 AM IST | Agency | New Delhi

وکست بھارت سنکلپ سبھا میں ۲۰۴۷ء تک ترقی یافتہ اور خود کفیل ہندوستان بنانے کا عزم دہرایا، ملک کو مینو فیکچرنگ کا ہب بنانے پر بھی زور دیا۔

Prime Minister Narendra Modi. Picture: INN
وزیر اعظم نریندر مودی۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعظم مودی نے بدھ کو حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے ۲۵؍ سال مکمل کر لئے۔ ۷؍ اکتوبر ۲۰۰۱ءکو  مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ بنے تھے اور  ۲۰۱۴ءمیں وزیر اعظم بنے۔ اس طرح سے وہ مسلسل ۲۵؍ سال سے حکومت کی سربراہی کررہے ہیں۔ اس موقع پر نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان سمیت متعدد  لیڈروں نے انہیں مبارکباد دی ۔ اس  موقع پر انہوں نے وکست بھارت سنکلپ سبھا میں کہا کہ یہ سفر ان کے  لئے ذاتی تشہیر کا موقع نہیں، بلکہ ملک کے  لئے نئے عزم اور نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع ہے۔ مودی نے  ۲۰۴۷ءتک  ترقی یافتہ ہندوستان اور خود کفیل ملک بنانے کا عزم دہرایا اورکہا کہ وہ  ہندوستان کو عالمی مینوفیکچرنگ کا ہب بنانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے یہ نعرہ بھی دیا کہ ’’ہم کرکے رہیں گے… وی وِل ڈو اِٹ ۔‘‘پروگرام میں موجود لوگوں نے بھی اس نعرے کو دہرایا۔ 

یہ بھی پڑھئے:جین زی پھر ساتھ! آئیسا اور سی جے پی سمیت مختلف تنظیموں کا مشترکہ احتجاج کااعلان

وزیر اعظم مودی  نے کہا کہ ۷؍ اکتوبر۲۰۰۱ء کو جب انہوں نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا، تب انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ حکومت کے سربراہ کے طور پر مسلسل ۲۵؍ سال مکمل کرنے کا موقع بھی آئے گا۔ انہوں نے اس طویل سفر کو عوام کے اعتماد، دعاؤں اور تعاون کا نتیجہ قرار دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ زندگی میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے والے ہر شخص نے انہیں اعتماد کی طاقت دی۔انہوں نے کہا کہ ہر بحران ان کے صبر کا امتحان رہا اور ہر کامیابی نے ان کے اندر ذمہ داری کے احساس کو مزید مضبوط کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی زندگی کا کوئی واقعہ ضائع نہیں گیا۔ ہر واقعے نے انہیں کچھ نہ کچھ سکھایا۔ کورونا وبا نے انہیں قوم کی اہمیت اور اجتماعی طاقت کا شعور دیا، جبکہ دیہاتوں اور غریبوں نے سکھایا کہ وسائل محدود ہو سکتے ہیں لیکن خواب بڑے اور حوصلے بلند ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں سال کے ثقافتی تجربے والی قوم کی خدمت کرتے ہوئے انہیں کبھی اکیلاپن محسوس نہیں ہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK