چنئی سے ناگرکوئل جانے والی وندے بھارت ایکسپریس میں نان ویج نہیں دیا گیا تو مسافر نے باقاعدہ شکایت کردی، آئی آر سی ٹی سی نے فی الحال خاموشی اختیار کرلی ہے۔
EPAPER
Updated: June 02, 2025, 12:12 PM IST | Agency | Chennai
چنئی سے ناگرکوئل جانے والی وندے بھارت ایکسپریس میں نان ویج نہیں دیا گیا تو مسافر نے باقاعدہ شکایت کردی، آئی آر سی ٹی سی نے فی الحال خاموشی اختیار کرلی ہے۔
وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا شمار ملک کی جدید ترین اور تیز رفتار ٹرینوں میں ہوتا ہے، جو مسافروں کو آرام دہ سفر اور بہتر سہولتیں فراہم کرتی ہیں۔ ان ٹرینوں میں سفر کے دوران سبزی خور اور غیر سبزی خور دونوں طرح کے کھانوں کے متبادل دستیاب ہیں۔ لیکن حال ہی میں چنئی سے ناگرکوئل جانے والی وندے بھارت ٹرین میں ناشتے میں نان ویج کھانا دستیاب نہ ہونے کی شکایت کے بعد یہ مسئلہ بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک مسافر نے اس کی شکایت کردی۔
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایک مسافر نے ایکس پر لکھا کہ آئی آر سی ٹی سی ایپ کے ذریعے وندے بھارت ٹرین میں بکنگ کے دوران اسے ناشتے کے لئے نان ویج آپشن نہیں ملا۔ مسافر نے بتایا کہ ایپ پر صرف سبزی خور (ویج) آپشنز نظر آرہے تھے جبکہ دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے لیے نان ویج آپشن دستیاب تھا۔
یہ بھی پڑھئے:گستاخی کی مرتکب شرمشٹھا پنولی کی گرفتاری پر ہندوتوا وادی بلبلا اٹھے، سیاسی بیان بازی
یہ شکایت سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوگئی۔ شکایت کی تصدیق خود آئی آر سی ٹی سی کی جانب سے کی گئی ۔ کچھ دیگر لوگوں نے بھی اس تعلق سے اپنی اپنی شکایتیں پیش کرنا شروع کردیا اور یہ سہولت دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
ان شکایتوں پر آئی آر سی ٹی سی نے جواب دیتے ہوئےکہا کہ ٹکٹ بک کرتے وقت مسافر نے ویج کھانے کا انتخاب کیا تھا اس لیے نان ویجیٹیرین آپشن نہیں دکھایا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اسی تاریخ کو ٹرین کے دیگر مسافروں نے نان ویج کھانا بک کیا تھا اور انہیں یہ فراہم کیا گیا تاہم یہ معلوم ہوا ہے کہ آئی آر سی ٹی سی ایپ میں موجود آپشنز غیر مستحکم ہیں جس سے آئی آر سی ٹی سی کی وضاحت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ جب اس مسئلہ پر آئی آر سی ٹی سی حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا۔