دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید بایومیٹرک ٹیکنالوجی کے ذریعے سفر کو مزید آسان بنا دیا گیا، اب مسافر کئی مراحل پر پاسپورٹ نکالے بغیر ہی امیگریشن سے گزر سکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: July 27, 2026, 9:02 PM IST | Dubai
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید بایومیٹرک ٹیکنالوجی کے ذریعے سفر کو مزید آسان بنا دیا گیا، اب مسافر کئی مراحل پر پاسپورٹ نکالے بغیر ہی امیگریشن سے گزر سکتے ہیں۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید بایومیٹرک ٹیکنالوجی کے ذریعے سفر کو مزید آسان بنا دیا گیا، اب مسافر کئی مراحل پر پاسپورٹ نکالے بغیر ہی امیگریشن سے گزر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے مصروف ترین دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے گرمیوں کے سیزن میں مسافروں کے زیادہ رش سے نمٹنے اور امیگریشن کے عمل کو تیز ترین بنانے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ٹڈی پوگاچار نے ٹور ڈی فرانس کا اعزاز اپنے نام کر لیا
دبئی ایئرپورٹس نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئر کے تعاون سے ’اسمارٹ گیٹس ایلیجیبلٹی پری چیک‘ سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس جدید نظام کا مقصد امیگریشن کے عمل کو تیز، آسان اور بغیر رکاوٹ کے بنانا ہے، تاکہ مسافروں کو کم وقت میں بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
اس نئی ڈجیٹل سروس کے ذریعے دبئی آنے اور جانے والے مسافر اب امیگریشن کاؤنٹر تک پہنچنے سے پہلے ہی فوری طور پر یہ جان سکتے ہیں کہ آیا وہ ایئرپورٹ کے بائیومیٹرک اسمارٹ گیٹس استعمال کرنے کے اہل ہیں یا نہیں۔ اگر مسافر اہل ہوں تو وہ دستی کاؤنٹرز کی لمبی لائنوں کو بائی پاس کر کے سیدھے اسمارٹ گیٹ پر جا سکتے ہیں، جہاں چہرہ اسکین کروا کر چند سیکنڈز میں امیگریشن کا عمل مکمل ہو جاتا ہے۔
اس سروس کو استعمال کرنا انتہائی آسان ہے اور اس کے لیے کسی الگ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں، مسافر اپنے اسمارٹ فون پر دبئی ایئرپورٹ کا پورٹل dxb.pocketflights.com اوپن کریں یا ایئرپورٹ ٹرمینلز پر لگے خصوصی QR کوڈز کو اسکین کریں۔ وہاں موجود’’Smart Gates PreCheck‘‘ کا آپشن منتخب کریں، اپنے موبائل کیمرے کے ذریعے پاسپورٹ کا تصویر والا صفحہ اسکین کریں اور چند ہی سیکنڈز میں سسٹم مسافر کو بتا دے گا کہ وہ اسمارٹ گیٹ استعمال کر سکتا ہے یا نہیں۔
دبئی ایئرپورٹ پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( اور چہرے کی شناخت کے جدید نظام کی بدولت امیگریشن کا اوسط وقت جو پہلے ۵ء۱۲؍نڈز تھا، اب گھٹ کر صرف ۴ء۳؍ سیکنڈز رہ گیا ہے۔ یہ سروس متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہریوں، وہاں کے رہائشیوں ، ویزا آن ارائیول اور شینگن ممالک کے مسافروں کے لیے دستیاب ہے۔ واضح رہے کہ ۲۰۲۶ء کی صرف پہلی ششماہی میں ۹۰؍ لاکھ سے زائد مسافر اسمارٹ گیٹس کا استعمال کر چکے ہیں۔ گرمیوں کے اس سیزن میں دبئی ایئرپورٹ پر روزانہ ۲؍ لاکھ ۶۵؍ ہزار سے زائد مسافروں کی آمد و رفت متوقع ہے، جس کے لیے یہ نیا سسٹم گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے۔