Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانیوں کو ٹرمپ پر اعتماد، امریکہ کی عالمی شبیہ متاثر: پیو اسٹڈی

Updated: June 12, 2025, 6:05 PM IST | Washington

پیو اسٹڈی کی حالیہ تحقیق کے مطابق ہندوستانیوں کو ٹرمپ پر اعتماد ہے جبکہ امریکہ کی عالمی شبیہ متاثر ہوئی ہے۔۲۴؍ ممالک میں سے ۱۵؍ میں امریکہ کے تعلق سے مثبت رائے میں کمی واقع ہوئی ہے۔

President of  America Donald Trump. Photo INN
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

پیو ریسرچ سینٹر کے بدھ کو جاری سروے کے مطابق، ہندوستانیوں کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر دیگر کئی ممالک کے مقابلے میں زیادہ اعتماد ہے۔ تاہم، جن ۲۴؍ ممالک میں یہ سروے کیا گیا، ان میں سے۱۵؍ میں امریکہ کے حوالے سے مثبت رائے میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ہندوستان سمیت ۶؍ممالک میں امریکہ کے بارے میں رائے میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔ صرف تین ممالک اسرائیل، نائیجیریا اور ترکی میں امریکہ کے حوالے سے مثبت رائے میں اضافہ دیکھا گیا۔ 
اہم نتائج: ٹرمپ پر اعتماد؛ سروے شدہ ممالک میں ٹرمپ پر اعتماد کا اوسط۳۴؍ فیصد جبکہ عدم اعتماد ۶۲؍ فیصدتھا۔ ہندوستان میں۵۲؍فیصد نے ٹرمپ پر اعتماد کا اظہار کیا، جبکہ صرف۲۳؍ فیصد نے عدم اعتماد ظاہر کیا۔اسرائیل، نائیجیریا، ہنگری اور کینیا میں بھی ٹرمپ کو زیادہ اعتماد حاصل تھا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ کادعویٰ:نیوآرک ایئرپورٹ پر زیر حراست،ہندوستانی نوجوان،درست ویزے کے بغیرامریکہ میں داخل ہواتھا

مذہبی فرق: ہندوستان میں۵۴؍ فیصد ہندوؤں نے ٹرمپ پر اعتماد ظاہر کیا، جبکہ مسلمانوں میں یہ شرح ۳۹؍ فیصدتھی۔
ٹرمپ کی شخصیت کے بارے میں رائے: ہندوستان کینیا اور نائیجیریا وہ واحد ممالک تھے جہاں کم از کم ۵۰؍بالغوں نے ٹرمپ کو ’’صادق‘‘ (آنئسٹ) قرار دیا۔ اوسطاً ۸۰؍ فیصد نے ٹرمپ کو ’’متکبر‘‘ (*اروگینٹ) اور۶۵؍ نے’’خطرناک‘‘ (ڈینجرس) قرار دیا۔ مردوں نے خواتین کے مقابلے میں ٹرمپ کی قیادت کی صلاحیتوں کو زیادہ سراہا۔ 
بین الاقوامی مسائل پر اعتماد:ہندوستان  سمیت ۶؍ ممالک میں ٹرمپ پر سابق صدر جو بائیڈن کے مقابلے میں عالمی معاملات میں بہتر فیصلے کا زیادہ اعتماد تھا۔
 ہندوستانی جواب دہندگان کا عالمی اوسط سے زیادہ اعتماد:
 امریکی امیگریشن پالیسیاں ۴۵؍ فیصد روس-یوکرین جنگ، ۴۵؍ فیصد، امریکہ-چین تعلقات: ۴۱؍فیصد،موسمیاتی تبدیلی۵۳؍ فیصد، 
 سروے کی تفصیلات:  یہ سروے ۸؍ جنوری تا۲۶؍ اپریل۲۰۲۴ء کے درمیان انجام دیا گیا جبکہ اس میں ۲۴؍ ممالک کے ۲۸۳۰۰؍ سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ یہ سروے  ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، ہندوستان ، انڈونیشیا، اٹلی، اسرائیل، جاپان، کینیا، میکسیکو، نیدرلینڈز، نائیجیریا، پولینڈ، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، اسپین، سویڈن، ترکی، برطانیہ میں انجام دیا گیا۔
 پس منظر: ٹرمپ انتظامیہ نے امیگریشن قوانین سخت کیے ہیں، جس کے تحت جنوری۲۰۲۵ء(ٹرمپ کے دوسری مدت کے آغاز) سے اب تک ۱۰۸۰؍ ہندوستانیوں کو امریکہ سے نکالا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی سطح پر ٹرمپ کے بارے میں منفی تاثرات کے باوجود ہندوستان جیسے ممالک میں ان کی پالیسیوں کو نسبتاً زیادہ پذیرائی ملی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK