Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ کادعویٰ:نیوآرک ایئرپورٹ پر زیر حراست،ہندوستانی نوجوان،درست ویزے کے بغیرامریکہ میں داخل ہواتھا

Updated: June 12, 2025, 5:06 PM IST | Washington

نیویارک میں واقع ہندوستانی قونصل خانے نے تصدیق کی کہ نیوآرک ایئرپورٹ پر حراست میں لئے گئے نوجوان کا تعلق ہریانہ سے ہے۔ وہ درست ویزے کے بغیر امریکہ میں داخل ہوا تھا۔ عدالت کے حکم کے مطابق اسے ہندوستان واپس بھیجا جا رہا تھا۔ ایک ذریعے نے بتایا کہ نیوآرک میں ٹرانزٹ کے دوران اس کا رویہ سفر کیلئے موزوں نہیں تھا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

امریکی حکام نے بتایا کہ جس ہندوستانی نوجوان کو گزشتہ دن، ریاست نیوجرسی کے نیوآرک ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا، وہ درست ویزے کے بغیر امریکہ میں داخل ہوا تھا۔ جب اسے ملک بدر کیا جا رہا تھا تو اس کے نامناسب رویہ کی وجہ سے حفاظتی اہلکاروں نے اسے قابو میں کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیوآرک ایئرپورٹ پر ایک ہندوستانی نوجوان کو نامناسب طریقہ سے حراست میں لئے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد ہندوستانی صارفین نے نوجوان کے ساتھ ایسے برتاؤ پر سخت اعتراض کیا تھا۔ ملک میں اپوزیشن پارٹیوں نے بھی اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ذرائع کی مطابق، ہندوستانی وزارت خارجہ نے دہلی میں امریکی سفارتخانے کے سامنے اٹھایا تھا جس کے بعد امریکی حکام نے یہ معلومات فراہم کی۔ ہندوستان، واشنگٹن اور نیویارک میں اپنے قونصل خانوں کے ذریعے امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ مزید تفصیلات معلوم کی جاسکیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ترسیلات ٹیکس سے ہندوستانی معیشت کو سالانہ ۱۰؍ ہزار کروڑ روپے کا نقصان

نیویارک میں واقع ہندوستانی قونصل خانے نے تصدیق کی کہ نوجوان کا تعلق ہریانہ سے ہے۔ وہ درست ویزے کے بغیر امریکہ میں داخل ہوا تھا۔ عدالت کے حکم کے مطابق اسے ہندوستان واپس بھیجا جا رہا تھا۔ ایک ذریعے نے بتایا کہ نیوآرک میں ٹرانزٹ کے دوران اس کا رویہ سفر کیلئے موزوں نہیں تھا۔ اس لئے، اسے روکا گیا اور ایک طبی مرکز میں داخل کیا گیا۔ جب وہ سفر کے قابل ہوگا، اسے ہندوستان واپس بھیج دیا جائے گا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانگریس نے اس واقعے کو ہندوستان کی "سفارتی ناکامی" کا ثبوت قرار دیا جبکہ امریکی سفارتخانے نے ایکس پر سخت پیغام دیتے ہوئے پوسٹ کیا تھا کہ "امریکہ درست ویزے کے ساتھ آنے والے مسافروں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ لیکن امریکہ آنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ہم غیر قانونی داخلہ، ویزے کے غلط استعمال یا امریکی قانون کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کریں گے۔"

یہ بھی پڑھئے: ڈونالڈ ٹرمپ کشمیر کےمعاملے میں ثالثی کے خواہشمند!

ہندوستانی حکومت نے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اعتراض نہیں کیا۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ ویزا کے سلسلے میں قانون بنانا، ہر ملک کا خودمختار حق ہے۔ لوگوں کو غیر قانونی طریقوں سے کسی ملک میں داخل نہیں ہونا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK