Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسمارٹ واچ صحیح ڈھنگ سے کام نہ کرنے پر عازمین کی شدید برہمی

Updated: May 22, 2026, 11:11 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

عزیزیہ میں مقیم عازمین ِ حج نےعمارت کے نیچے احتجاج کیا اور کئی سوالات قائم کئے۔ حج کمیٹی آف انڈیا سےناراض۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

حج کے ایا م شروع ہونے والے ہیں مگر اسمارٹ واچ کا مسئلہ برقرار ہے۔ عزیزیہ میں قیام کرنے والے عازمین ِ حج نے باقاعدہ اس کے تعلق سے احتجاج کیا اورحج کمیٹی آف انڈیا سے مطالبہ کیا کہ اس گھڑی کی بیٹری انتہائی ناقص ہے ،بمشکل دوگھنٹے بھی نہیںچل رہی ہے۔ اس لئے اسے واپس لیا جائے اور ایسی گھڑی مہیا کرائی جائے جو حج کےدوران کم ازکم پانچ دن چلے یا پھر اس کی رقم انہیںلوٹائی جائے ۔

دوسرے یہ کہ بہت سے عازمین حج کو اس گھڑی کے استعمال کا طریقہ ہی نہیںمعلوم ہے ،کیسے چالو ہوتی ہے اور کس طرح کام کرتی ہے، وہ سمجھ نہیںسکے ہیں اس لئے اس کااستعمال بھی کرنے سےوہ قاصر ہیں ۔ 

عازمین کی یہ بھی شکایت ہے کہ وہ حج کے دوران ارکان ادا کریںگے یا گھڑی چالو بند کرنے کی فکر کریں گے۔ اسی طرح جب یہ کام ہی نہیں کرے گی تو آخر کس طرح سےاس سے استفادہ کرسکیںگے اورجو اس اسمارٹ واچ کاسب سے اہم مقصد بیان کیا گیا تھا کہ اگرساتھی گم ہوجائے یا بچھڑ جائے تو آسانی سے اس گھڑی کی مدد سے اس کی تلاش کی جاسکےگی، گویا وہ مقصد ہی فوت ہوگیا اورمحض عازمین سے کروڑوں روپے وصول کرکے اسمارٹ واچ سپلائی کرنے والی کمپنی اور جن کے ذریعے یہ فیصلہ عازمین پرتھوپا گیا، ان کوفائدہ پہنچانے کےسوا عازمین کو کچھ نہیں حاصل ہوا۔اس کے علاوہ کچھ عازمین نےیہ بھی کہا ہے کہ وہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پربھی اس مسئلے کواٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر کے سابق ڈی جی پی سنجے پانڈے کو راحت، ان کے خلاف درج کردہ کیس خارج

واضح ہوکہ جس وقت یہ گھڑی بڑے رازدارانہ طریقے سے خریدی گئی اوریہ طے کیا گیا کہ عازمین کو یہ گھڑی حج ہاؤس یا کسی اور جگہ نہیںبلکہ عین روانگی کے وقت ایئرپورٹ پر دی جائے گی اسی وقت روزنامہ انقلاب نےاس تعلق سے عازمین کی شکایات کونمایاں کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او سے استفسار کیا تھا مگر اس تعلق سےمکمل خاموشی اختیار کی گئی ۔اسی کانتیجہ ہے کہ عازمین  حج بری طرح پریشان ہیں اوروہ احتجاج کرتے ہوئے اپنی آوا ز حج کمیٹی اورمتعلقہ اداروں تک پہنچانےپر مجبور ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK