Inquilab Logo Happiest Places to Work

گوئل نے سوئس کمپنیوں کو ہندوستان میں کاروبار کے نئے مواقع سے متعارف کرایا

Updated: June 11, 2025, 11:01 AM IST | Agency | New Delhi

اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کیلئے سوئزرلینڈ کے ۲؍ روزہ دورے پر گوئل نے صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں۔

Piyush Goyal. Picture: INN
پیوش گوئل۔ تصویر: آئی این این

کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ہندوستان-سوئزرلینڈ اقتصادی شراکت کو مزید وسعت دینے کے لئے سوئس صنعتی دنیا  سے بات چیت کی ہے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کو مینوفیکچرنگ، ہنر اور اختراع کے لئے ایک اسٹریٹجک مرکز کے طور پر دیکھیں اور ملک میں ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
 منگل کو کامرس اور صنعت کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک  پریس ریلیز کے مطابق سوئزرلینڈ کے ۲؍ روزہ دورے پر گوئل نے پیر کو برن میں صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ کئی میٹنگیں کیں تاکہ وہاں کی کمپنیوں کے ساتھ ہندوستان-سوئزرلینڈ اقتصادی شراکت داری کو وسعت دی جا سکے۔ یہ ملاقاتیں ہندوستان اور یورپی فری ٹریڈ اسوسی ایشن (ای ایف ٹی اے) کے درمیان تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (ٹی ای پی اے) کے تحت تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لئے تھیں۔

یہ بھی پڑھئے:تاجروں نے امریکی تجارتی پالیسیوں میں مسلسل تبدیلیوں کے بارے میں خبردار کیا

اس معاہدے پر حال ہی میں دستخط کئے گئے ہیں۔ گوئل نے سوئزرلینڈ کے مختلف شعبوں کے سرکردہ صنعت کاروں سے ملاقات کی۔ ان میٹنگوں کے دوران، جدت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پائیدار مینوفیکچرنگ پر خصوصی زور دینے کے ساتھ  ساتھ ہندوستانی اور سوئس کاروباری اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانے پر توجہ دی گئی۔ انہوں نے سوئس کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ ہندوستان میں اپنا دائرہ بڑھائیں اور ملک کی متحرک اور تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹ سے فائدہ اٹھائیں۔
  گوئل  سے مختلف ملاقاتوں میں کئی سوئس کمپنیوں نے مشترکہ منصوبے شروع کرنے، آپریشنز کو وسعت دینے اور ہندوستانی اور بین الاقوامی دونوں منڈیوں کے لئے پیداوار کو مقامی بنانے کے لئے کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔میٹنگوں میں کئی شرکاء نے ہندوستان کوسوئزرلینڈ کا فطری ساتھی قرار دیا۔ گوئل نے انہیں ہندوستان میں کاروبار کرنے میں آسانی اور پالیسی کے استحکام کا یقین دلایا۔ وزیر تجارت نے وہاں کے تاجروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہندوستان کو نہ صرف ایک مارکیٹ کے طور پر بلکہ مینوفیکچرنگ، ٹیلنٹ اور اختراع کے لئے ایک اسٹریٹجک مرکز کے طور پر بھی دیکھیں۔اس دورے میں گوئل نے مختلف شعبوں کے صنعت کے  لیڈروں کے ساتھ دو گول میز میٹنگوں کی صدارت کی جس میں بائیو ٹیکنالوجی اور فارماسیوٹیکل، صحت کی دیکھ بھال کی خدمات ، انجینئرنگ، دفاع ، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے میدان میں ڈیزائن، ترقی اور مینوفیکچرنگ پر توجہ دی گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK