Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریکارڈ پیٹنٹ فائلنگ پر پیوش گوئل نے کہا: ہندوستان کا انوویشن انجن اب رکنے والا نہیں

Updated: April 12, 2026, 10:07 PM IST | New Delhi

ملک میں مالی سال ۲۰۲۶ء کے دوران ریکارڈ پیٹنٹ فائلنگ پر مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا انوویشن انجن اب رکنے والا نہیں ہے۔ مالی سال ۲۰۲۶ءمیں ہندوستان میں ریکارڈ۴۳ء۱؍ لاکھ پیٹنٹ فائل کیے گئے۔

Piyush Goyal.Photo:INN
پیوش گوئل۔ تصویر:آئی این این

 ملک میں مالی سال ۲۰۲۶ء کے دوران ریکارڈ پیٹنٹ فائلنگ پر مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان  کا انوویشن انجن اب رکنے والا نہیں ہے۔ مالی سال ۲۰۲۶ءمیں ہندوستان  میں ریکارڈ۴۳ء۱؍  لاکھ پیٹنٹ فائل کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ۲ء۳۰؍ فیصد زیادہ ہیں۔
 سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گوئل نے کہا کہ یہ اضافہ ایک خوداعتماد اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے  ہندوستان کی عکاسی کرتا ہے، جو مسلسل عالمی انوویشن کے پاور ہاؤس کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مالی سال ۲۰۲۶ء میں کل پیٹنٹ درخواستوں میں سے ۶۹؍ فیصد سے زیادہ گھریلو تھیں۔  گوئل نے کہاکہ ’’ہندوستان کا انوویشن انجن اب رکنے والا نہیں ہے! مالی سال ۲۶۔۲۰۲۵ء میں ہماری پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد تاریخی طور پر بڑھ کر۴۳ء۱؍  لاکھ سے تجاوز کر گئی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں ۲ء۳۰؍ فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:فلمی ستاروں کا آشا بھوسلے کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار


 اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال ۲۰۲۶ء میں  ملک  میں۱۴۳۷۲۹؍ پیٹنٹ درخواستیں درج کی گئیں، جو مالی سال ۲۰۲۵ء کی۱۱۰۳۷۵  درخواستوں سے زیادہ ہیں۔ گھریلو درخواستوں کی تعداد۹۸۷۷۱؍ رہی، جو پچھلے سال کے  ۶۸۲۰۱؍ سے کہیں زیادہ ہے۔ ریاستوں میں، تمل ناڈو۲۲۹۹۵؍ پیٹنٹ درخواستوں کے ساتھ سرفہرست رہا، اس کے بعد کرناٹک اور مہاراشٹر کا نمبر آیا۔

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان کی فلم ’’ماتر بھومی‘‘ براہِ راست او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی؟


 مرکزی وزیر نے تعلیمی اداروں، اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ای اور عوامی تحقیق و ترقی کے اداروں کے بڑھتے ہوئے کردار کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف تعلیمی اداروں کا حصہ کل پیٹنٹ درخواستوں میں ۵ء۳۶؍فیصد تھا، جو انوویشن کو فروغ دینے میں تعلیمی شعبے کی مضبوط کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔ گوئل نے کہا کہ ’’ہم دنیا میں چھٹے سب سے بڑے پیٹنٹ درخواست دہندہ ہیں، جو عالمی انوویشن پاور ہاؤس بننے کے لیے تیار ہندوستان کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘ عالمی ادارہ برائے دانشورانہ املاک کے اعداد و شمار کے مطابق، انوویشن کے میدان میں ہندوستان  کی عالمی درجہ بندی میں بھی بہتری آئی ہے اور اب وہ دنیا میں چھٹے سب سے بڑے پیٹنٹ درخواست دہندہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK