Inquilab Logo

حکام طوفان سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں: وزیر اعظم مودی

Updated: December 06, 2023, 2:14 PM IST | Hyderabad

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے ایکس پوسٹ کے ذریعے میچانگ طوفان سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور یقین دہانی کروائی کہ حکام طوفان سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Prime Minister Modi speaking. Resolution: PTI
وزیر اعظم مودی خطاب کرتے ہوئے۔ تصوی: پی ٹی آئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کے خیالات ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے طوفان میچانگ میں اپنے پیاروں کو کھویا ہے اور نشاندہی کی کہ حکام طوفان سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ طوفان میچانگ منگل کو ۱۲؍بجکر ۳۰؍ منٹ سے ۲؍بجکر ۳۰؍ منٹ کے درمیان آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرایا تھا جس کے سبب تلنگانہ اور تمل ناڈو کے بھی کئی علاقے زیر آب ہو گئے تھے اور عام زندگی متاثر ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: تمل ناڈو، آندھرااور تلنگانہ میں میچانگ سے تباہی،۱۲؍ افراد ہلاک

آندھرا پردیش میں ۵۰؍ سے زائد پروازیں اور ۱۰۰؍ ٹرینیں منسوخ کی گئی تھیں۔ طوفان نے جھارکنڈر، مدھیہ پردیش اور شمالی ہند کے بھی کچھ حصوں کو متاثر کیا تھا۔

تاہم مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن سے بات کر کے حالات کا جائزہ لیا تھا اور مرکز کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی تھی۔ مودی نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ میرے خیالات ان کے ساتھ ہیں جنہوں نے طوفان میچانگ کے سبب اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔ خاص طور پر تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور پدوچیری میں۔ طوفان کے سبب زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے میں دعا گو ہوں۔ حکام طوفان سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور وہ راحت رسانی کا کام تب تک جاری رکھیں گے جب تک حالات معمول پر نہیں آ جاتے۔ خیال رہے کہ چنئی میں بارش سے متعلقہ حادثات میں اب تک ۱۲؍ افراد کی موت ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK