• Tue, 10 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اتراکھنڈ کے یومِ تاسیس پر وزیر اعظم مودی کا وزیر اعلیٰ کو خط، کامیابیوں کی ستائش کی

Updated: November 10, 2026, 11:28 AM IST | Agency | Dehradun

وزیر اعظم مودی نے اتراکھنڈ کے یومِ تاسیس کے موقع پر وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو خط لکھ کر ریاست کے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

Prime Minister Narendra Modi. Photo: INN
وزیراعظم نریندرمودی۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعظم مودی نے اتراکھنڈ کے یومِ تاسیس کے موقع پر وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو خط لکھ کر ریاست کے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تفصیلی پیغام میں انہوں نے اتراکھنڈ کے۲۶؍ سالہ ترقیاتی سفر، ریاست کے روحانی اور ثقافتی ورثے، بنیادی ڈھانچے کی توسیع، سرحدی علاقوں کی ترقی اور مختلف شعبوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے حکومت کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ۹؍ نومبر ۲۰۰۰ء کو  اُس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی دور اندیشی اور پختہ عزم کے نتیجے میں اتراکھنڈ ایک الگ ریاست کے طور پر وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ جن امیدوں اور خواہشات کے ساتھ اتراکھنڈ کی تشکیل کی گئی تھی، آج ریاست انہیں پورا کرنے کی سمت مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ اتراکھنڈ کی قدرتی خوبصورتی اور روحانی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمالیہ کی بلند چوٹیوں کے درمیان واقع یہ ریاست قدرت کے بے مثال حسن اور روحانی عظمت کا حسین امتزاج ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: میری کتاب سیاسی نہیں، خاندان اور محبت کی کہانی اور ذاتی نوعیت کی تحریر ہے: سونیا گاندھی

راہل گاندھی  نے بھی مبارکباد دی
کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھی اتراکھنڈ کے یومِ تاسیس پر ریاست کے لوگوں کو دلی مبارکباد دی اور کہا کہ بے مثال قدرتی حسن سے مالا مال اتراکھنڈ ملک کا ایک انمول ورثہ ہے۔ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوںنے کہا کہ قدرتی وسائل، شاندار ثقافت اور بے مثال قدرتی حسن سے مالا مال اتراکھنڈ، ہندوستان کا ایک انمول ورثہ ہے۔  خیال رہے کہ ۹؍ نومبر ۲۰۰۰ء کو اترپردیش سے الگ کرکے اتراکھنڈ کی تشکیل دی گئی تھی اور ریاست میں پہلی سرکار بی جے پی کی بنی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK