اونیت کور اور شانتانو مہیشوری کی فلم ’’لو ان ویتنام‘‘ چین کی دس ہزار اسکرینوں پر ریلیز ہونے والی پہلی ہندوستانی فلم ہوگی۔ یہ ۱۲؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ’’لوان ویتنام‘‘ صلاح الدین علی کے ناول ’’میڈونا‘‘ پر مبنی ہے۔
EPAPER
Updated: September 01, 2025, 9:56 PM IST | Mumbai
اونیت کور اور شانتانو مہیشوری کی فلم ’’لو ان ویتنام‘‘ چین کی دس ہزار اسکرینوں پر ریلیز ہونے والی پہلی ہندوستانی فلم ہوگی۔ یہ ۱۲؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ’’لوان ویتنام‘‘ صلاح الدین علی کے ناول ’’میڈونا‘‘ پر مبنی ہے۔
اونیت کور اور شانتانو مہیشوری کی فلم ’’لو اِن ویتنام‘‘ نے چین کی ۱۰؍ ہزار اسکرینوںپر ریلیز ہونےوالی پہلی ہندوستانی فلم کے طور پر تاریخ رقم کی ہے۔ قبل ازیںعامر خان کی ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ اور وکرانت میسی کی ’’ٹویلتھ فیل‘‘ اپنی ہندوستانی ریلیز کے بعد چین میں بھی ریلیز ہوئی تھیں۔ چینی پروڈکشن ہاؤس شنگھائی وائے سی میڈیا اور فلمسازوںنے اسے چین میں ریلیز کیلئے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’جی لے ذرا‘‘ ضرور بنے گی مگر ہوسکتا ہے پرینکا، کترینہ اور عالیہ کے بغیر: فرحان اختر
فلم کے ہدایتکار راحت شاہ کاظمی نے فلم کے متعلق کہا کہ ’’لو اِن ویتنام‘‘ ایک ڈریم پروجیکٹ ہے جسے بنانے کیلئے ہم نے جی جان لگا دی ہے اور ہمارے لئے یہ فخر کا مقام ہے کیونکہ یہ فلم ہندوستان میں ریلیز ہونے سے قبل چین کی ۱۰؍ ہزار اسکرینوں پر ریلیز ہوکر تاریخ رقم کرنے والی ہے۔‘‘ ویتنام اور پنجاب کے مختلف مقامات پر شوٹ کی گئی یہ فلم محبت اور دوستی کی کہانی ہے جس کی موسیقی آپ کی روح کو چھولے گی۔ اس فلم کو چین میں کرسمس کےجویوس فیسٹیول میں ریلیز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: رجنی کانت کی ’’قلی‘‘ ۵۰۰؍ کروڑ کلب میں شامل
کچھ ’’لو ان ویتنام‘‘ کے بارے میں
’’لو ان ویتنام‘‘کی ہدایتکاری ریحان شاہ کاظمی نے انجام دی ہے ۔ یہ فلم زی اسٹوڈیو کی پیشکش ہے جبکہ اسے کیپٹن راہل بالی، بلیو لوٹس پکچرز، انوویشن انڈیا، راحت کاظمی فلم اسٹوڈیوس اور پروڈکشن، زیبائش انٹرٹینمنٹ، طارق خان پروڈکشن، مینگو ٹری انٹرٹینمنٹ ، سیمٹن ہلز اور دلت نےپروڈیوس کیا ہے۔ یہ ۱۲؍ ستمبر ۲۰۲۵ءکو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی۔ یہ ۱۹۴۳ء کے ترکی ناول ’’میڈونا‘‘ پر مبنی ہے جسے ترکی ناول نگار صباح الدین علی نے تصنیف کیا ہے۔ اس فلم میں ترکی اداکارہ خان نگان، فریدہ جلال اور راج ببر نے اہم کردار نبھائے ہیں۔ علاوہ ازیں اونیت کور اور شانتانو مہیشوری نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔