• Mon, 01 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گیمنگ انڈسٹری میں برطرفی کی لہر

Updated: September 01, 2025, 8:30 PM IST | New Delhi

۵۰؍ فیصدگیمز ۷؍ ۲۴؍ اور بازی کے ملازمین اپنی ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے۔ یہ چھٹنی کئی کمپنیوں میں آر ایم جی کاروبار کی مکمل پابندی کے بعد کی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ سے کمپنیاں بڑے پیمانے پر لاگت میں کمی کر کے نئے کاروبار کی طرف رخ کر رہی ہیں۔

Online Gaming.Photo:INN
آن لائن گیمنگ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان میں نئے آن لائن گیمنگ قانون کے تحت تمام ریئل منی گیمنگ (آر ایم جی) فارمیٹس جیسے لڈو، پوکر اور رمی پر پابندی کے بعد اب ان کمپنیوں کے ملازمین کو برطرفی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیمز۷؍ ۲۴؍ اور بازی گیمز جیسی بڑی گیمنگ کمپنیاں اپنے۵۰؍ فیصد سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئیے:یو پی آئی ٹرانزیکشنز نے اگست میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا

 آر ایم جی کا کاروبار مکمل طور پر بند
یہ چھٹنی کئی کمپنیوں میں آر ایم جی کاروبار کی مکمل پابندی  کے بعد کی جا رہی ہے۔ دو ماہرین نے کہا کہ اس کی وجہ سے کمپنیاں بڑے پیمانے پر لاگت میں کمی کر کے نئے کاروبار کی طرف رخ کر رہی ہیں۔ مارکیٹ انٹیلی جنس پلیٹ فارم ٹریگزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، گیمز میں۷۰۰؍ سے زائد افراد کام کرتے ہیں جبکہ بازی گیمز کی پیرنٹ کمپنی مونشائن ٹیکنالوجی ۲۰۰؍ سے زائد افراد کو ملازمت دیتی ہے۔بازی گیمز آن لائن پوکر پلیٹ فارم پوکر بازی  کو چلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
 کیا مستقبل میں مزید ملازمتیں ختم ہوسکتی ہیں؟
 رئیل منی گیمنگ کمپنی کے ایک ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آن لائن منی گیمنگ پر پابندی کے بعد پہلے سے ہی برطرفی کی توقع کی جا رہی تھی۔ مستقبل میں مزید ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں۔ اس کا آغاز  ہوچکا ہے جبکہ ٹیکنالوجی سے متعلق کچھ کرداروں کو برقرار رکھا جائے گا۔ 
گیمز۷؍ ۲۴؍ اور بازی گیمز نے رپورٹ لکھنے کے وقت تک  تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں۔  پچھلے ہفتے، ڈریم۱۱؍ کے شریک بانی ہرش جین نے اپنی کمپنی میں برطرفی کے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا تھا۔
  ۱۰۶؍ ملین ڈالر کی فنڈنگ ​​اکٹھی کی 
ٹریکشن کے مطابق گیمزنے اب تک مجموعی طور پر ۱۰۶؍ ملین ڈالر کی فنڈنگ ​​جمع کی ہے۔ ہندوستان کی واحد لسٹیڈ گیمنگ کمپنی ناظرا ٹیکنالوجیز نے بازی پوکر کی پیرنٹ کمپنی مون شائن ٹیکنالوجی  میں۸۳۲؍ کروڑ روپے میں۷ء۴۷؍ فیصد حصہ خریدا تھا۔  اگست۲۰۲۵ء میں منظور کیے گئے آن لائن گیمنگ (پروموشن اینڈ ریگولیشن) ایکٹ کے تحت، ملک میں آر ایم جی کی پیشکش کرنے والوں کے لیے تین سال تک کی قید اور ایک کروڑ روپے تک کے جرمانے کا انتظام ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK