ہندوستان کے پی این جی جیولرز نے سونے کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ’’لائٹ اسٹائل‘‘ برانڈ لانچ کیا ہے جس کے تحت کم وزن اور قیراط والے سونے کے زیورات فروخت کئے جائیں گے۔
EPAPER
Updated: June 17, 2025, 9:57 PM IST | Mumbai
ہندوستان کے پی این جی جیولرز نے سونے کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ’’لائٹ اسٹائل‘‘ برانڈ لانچ کیا ہے جس کے تحت کم وزن اور قیراط والے سونے کے زیورات فروخت کئے جائیں گے۔
ہندوستان کے پی این جی جیولرز نے آج سونے کے زیورات کا ایک نیا برانڈ ’’لائٹ اسٹائل‘‘ لانچ کیا جس کے تحت کم وزن اور کم قیراط کے زیورات فروخت کئے جائیں گے۔ اس کی وجہ سونے کی بڑھتی ہوئی ریکارڈ قیمتیں ہیں جو صارفین کے بجٹ کو بری طرح متاثر کررہی ہیں۔ پونے میں قائم کمپنی کے چیئرمین سوربھ گڈگل نے رائٹرز کو بتایا کہ پچھلے چند مہینوں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، لیکن صارفین کا بجٹ اسی تناسب سے نہیں بڑھا ہے جس کی وجہ سے وہ بجٹ کے موافق آپشنز تلاش کر رہے ہیں،
یہ بھی پڑھئے: مئی میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں معمولی کمی
خاص طور پر سونے کے زیورات خریدنے کیلئے۔‘‘ گڈگل نے کہا کہ کم وزن کے زیورات کا شعبہ تقریباً ۳۰؍ فیصد سالانہ کے حساب سے تیزی سے بڑھ رہا ہے، اور کمپنی اس میں شامل ہونے کیلئے اس سال ۱۲؍ لائٹ اسٹائل اسٹورز شروع کرے گی۔مارچ ۲۰۲۶ء میں ختم ہونے والے مالی سال میں آمدنی میں سال بہ سال ۳۰؍ سے ۳۵؍ فیصد اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے گڈگل نے کہا کہ صارفین آہستہ آہستہ زیادہ قیمتوں کے ساتھ ایڈجسٹ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سونے اور چاندی کے لیے سرمایہ کاری کی مانگ بڑھ رہی ہے کیونکہ دونوں دھاتیں دیگر اثاثہ جات کے مقابلے بہتر منافع دے رہی ہیں۔