ایران اسرائیل تنازع پر پوپ لیو چہاردہم نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت سے حل نکالنا چاہئے۔
EPAPER
Updated: June 14, 2025, 9:15 PM IST | Vatican
ایران اسرائیل تنازع پر پوپ لیو چہاردہم نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت سے حل نکالنا چاہئے۔
پوپ لیو چہاردہم نے اسرائیل اور ایران کے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فضائی حملوں اور میزائل داغنے کے بجائے سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کریں اور بات چیت کو آگے بڑھائیں۔ انہوں سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں سامعین کو بتایا کہ وہ صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہیں۔ پوپ نے کہا کہ ’’اس طرح کے نازک لمحے میں، میں ذمہ داری اور استدلال کی اپیل کی تجدید کرنا چاہتا ہوں۔ جوہری خطرے سے پاک ایک محفوظ دنیا کی تعمیر کے عزم کو باعزت مقابلوں اور مخلصانہ بات چیت کے ذریعے ایک پائیدار امن قائم کرنے کیلئے آگے بڑھایا جانا چاہئے، جس کی بنیاد انصاف، بھائی چارے اور مشترکہ بھلائی پر ہو۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’کسی کو بھی کسی دوسرے کے وجود کو خطرہ نہیں بنانا چاہئے۔ یہ تمام ممالک کا فرض ہے کہ وہ امن کے مقصد کی حمایت کریں، مفاہمت کی راہیں شروع کریں اور ایسے حل کو فروغ دیں جو سب کیلئے سلامتی اور وقار کی ضمانت ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی صبح من مانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا جس کے جواب میں دونوں طرف سے ایک دوسرے کے ملک پر میزائل داغے جارہے ہیں۔