بی ایم سی کا کہنا ہے کہ اسکے ذریعہ صاف صفائی کابہتر نظم کرنے اور لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے میں مددملے گی ۔
EPAPER
Updated: May 26, 2026, 2:46 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
بی ایم سی کا کہنا ہے کہ اسکے ذریعہ صاف صفائی کابہتر نظم کرنے اور لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے میں مددملے گی ۔
ممبئی میں عیدالاضحی کے موقع پر بکرے اور بھیڑ جیسے چھوٹے جانوروں کی قربانی بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے۔ ان جانوروں کی قربانی کیلئے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی) نے ’مائے بی ایم سی ‘ پر خصوصی آئیکون بنایاہے اور ممبئی پولیس اور بی ایم سی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جانوروں کی قربانی کرنے سے قبل اس ایپ پر رجسٹریشن کرائیں۔
بی ایم سی کے مطابق نے بقر عید کے تہوار کے دوران ’’بھیڑ/بکرا/بکری کے مذہبی ذبح کی اجازت‘‘ حاصل کرنے کیلئے منظوری دینے کا نظم شروع کیا ہے۔ وہ شہری جو عیدالاضحی کے دوران بھیڑ/بکرا /بکری کی قربانی کے خواہشمند ہیں وہ بی ایم سی سے اس کیلئے درخواست حاصل کر سکتے ہیں، درخواست فارم کوشناختی کارڈ کے ساتھ پُر کر سکتے ہیں۔ بی ایم سی کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ ’’ایسا نہیں ہے کہ جانوروں کی قربانی کرنے سے قبل شہریوں سے رجسٹریشن کرنے کیلئے امسال پہلی مرتبہ نہیں کہا جا رہا ہےبلکہ گزشتہ برس بھی عوام سے اسی طر ح کی اپیل کی گئی تھی اور شہریوں نے موبائل ایپ پر بڑی تعداد میں رجسٹریشن بھی کیا تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے : ریلوے کی گوریگاؤں میں انہدامی کارروائی
انہوںنے عوام سے اپیل کی ہے کہ سال گزشتہ کی طرح امسال بھی وہ رجسٹریشن کرنے کے بعدہی اپنے جانوروں کو ذبح کریں اور شہری انتظامیہ کو شہر صاف ستھرا اور پر امن رکھنے میں تعاون کریں۔
رجسٹریشن کیوں کرایا جارہا ہے؟
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی ) کے ایک سینئر افسر کے بقول قربانی کیلئے رجسٹریشن کرنے پر ایک تو اس کے تصحیح اعداد و شمار ملتے ہیں کہ امسال عید قرباں میں کہاں کتنے چھوٹے جانور ذبح کئے جائیں گے، اسی کے اعتبار سے میونسپل انتظامیہ صاف صفائی کا خصوصی انتظام کر سکے گا ۔ اس کے ساتھ ہی جب یہ اطلاع پولیس کو بھی دی جاتی ہے تو وہ بھی اس کا پورا خیال رکھے گی کہ شہر میں عید قرباں کے موقع پر کسی طرح کا لااینڈ آرڈر کا مسئلہ نہ پیدا ہو۔
یہ بھی پڑھئے : ’’عیدالاضحیٰ پر حکومتی ہدایات اور صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں‘‘
رجسٹریشن کرنے کا طریقہ
اپنے اسمارٹ فون کے پلے اسٹور سے ’MyBMC ‘ موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
اپیلی کیشن میں جو پیج کھلتا ہے اس پر نیچے کی جانب ’ شپ گوٹ رجسٹریشن‘پر کلک کیجئے۔ اس کے بعد اپیلی کیشن میں اس وارڈکو چننا ہوتا ہے۔
علاقے چننے کے بعد اس کے نیچے علاقہ چننا ہوتا ہے ۔ یہاں پر پہلے ان رجسٹرڈ منڈی اور گوشت کی دکان کا نام دیاگیا ہے جس اس علاقے میں موجود ہے۔ علاقہ چننے کے بعد پن کوڈ چننا ہوتا ہے۔ اگر اس کالم میںکسی دکان کو چنا جاتا ہے اور ’ نیکسٹ‘ پر کلک کیا جاتا ہے تو ایک نیا فارم پُر کرنے کہا جاتا ہے۔ اس میں درخواست گزار کا نام ،اس کا پتہ ،موبائل نمبر،کوئی ایک شناختی ثبوت /کارڈ کی تصویر اپ لوڈ کرنے کہی جاتی ہے۔اس کی امیج سائز ۲؍ ایم بی سے کم ہونا لازمی ہے تب ہی وہ اپ لوڈ ہوگی۔
شناختی ثبوت اپ لوڈ کرنے کے کالم کے نیچے بھیڑ/بکرا/ بکری کو خریدنے کی رسید اپ لوڈ کرنے کہا گیا ہے ۔ اگر آپ نے دیونارسے یہ خریدا ہے تو وہا ںپر بھی بھیڑ/بکرا/بکری کو خرید کے باہر لاتے وقت رسید دی جاتی ہے ،اس کی تصویر یہاں ’ پی ڈی ایف‘ فارمیٹ میں اپ لوڈکرنا ہے۔
یہ بھی پڑھئے : سڑک حادثات اور اموات میں ۸؍ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی
جانور خریدنے کی رسید اپ لوڈ کرنے کےبعد جتنے جانوروں ذبح کئے جائیں گے ان کی تعداد لکھنا ہے اور اسکے ساتھ قربانی کی تاریخ درج کرنی ہے۔
اگر شہری کسی لائسنس یافتہ قصائی کی دکان یا گوشت کی منڈی میں اپنے چھوٹے جانوروں کی قربانی نہیں کر رہے ہیںتو بلکہ کسی ہاؤسنگ سوسائٹی، پرائیویٹ بلڈنگ کے احاطے یا چال وغیرہ میں کر رہے ہیں تو انہیں بلڈنگ کی سوسائٹی یا بلڈنگ کے مالک کا این او سی ایپ پر اپ لوڈ کرنا ہوتا ہے ۔
مذکورہ فارم پُر کرنے کےبعد ’ سبمٹ ‘ پر کلک کرنے پر فارم جمع ہو جاتا ہے ۔اجازت نامہ موبائل اور ای میل پر بھیجا جاسکتا ہے جس ڈاؤن لوڈ کر کے اس کا پرنٹ نکالا جاسکتا ہے۔
دیونار میں لائے گئے جانوروں کی تفصیل
دیونارمذبح انتظامیہ سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ۲۵؍ مئی کے شام ۶؍ بجے تک دیونار میں مجموعی طور پر ایک لاکھ ۴۵؍ ہزار ۵۹۴؍ چھوٹے جانور (بکرا/بکری /بھیڑ ) لائے گئے۔ ان میں سے ۷۵؍ ہزار ۵۸۳؍ فروخت کئے گئے اور ۷۰؍ ہزار ۱۱؍جانور بچے ہیں۔ گزشتہ روز تک بکروں کی آمد:ایک لاکھ۳۰؍ ہزار۴۰۲
قربانی کیلئے بی ایم سی ایپ پر اندراج کی اپیل