• Fri, 04 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایئر انڈیا کی فوکیٹ -دہلی پرواز معاملے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

Updated: September 04, 2026, 5:04 PM IST | New Delhi

ایئر انڈیا کی پھوکیٹ- دہلی پرواز کے گزشتہ چار اگست کو ہوا میں اچانک غوطہ کھانے کے واقعہ کے بارے میں ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) نے جمعہ کو اپنی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔

Air India Plane.Photo:INN
ائیرانڈیاطیارہ۔ تصویر:آئی این این

ایئر انڈیا کی پھوکیٹ- دہلی پرواز کے گزشتہ چار اگست کو ہوا میں اچانک غوطہ کھانے کے واقعہ کے بارے میں ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) نے جمعہ کو اپنی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اہم پائلٹ کی ابتدائی جانچ اور خون کے نمونے کی لیباریٹری میں جانچ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ اس نے منشیات کا استعمال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:میری ناکامیوں نے والدین کو بے بس کر دیا تھا: میگھنا گلزار

 اس جانچ بیورو نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کو ہدایت دی ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ رپورٹ میں یہ بھی پایا گیا کہ ایئر انڈیا کی پرواز نمبر اے آئی  ۲۳۷۹؍ میں اس دن پہلے گرین ہائیڈرولک سسٹم ناکام ہوا تھا۔ اس کے بعد بلیو ہائیڈرولک سسٹم اور یلو ہائیڈرولک سسٹم بھی ناکام ہو گیا تھا۔ تینوں ہائیڈرولک سسٹم کے فیل ہونے کے بعد طیارے کا آٹو پائلٹ اپنے آپ بند ہو گیا۔ اس کے بعد کو-پائلٹ نے طیارے کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی لیکن تبھی اہم پائلٹ نے درمیان میں کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھئے:بلجیم کے وزیراعظم کا نریندر مودی کیلئے انوکھا تحفہ سفر میں ہی پگھل گیا

اس دوران طیارہ پہلے ۳۷۲؍ فٹ اوپر گیا اور پھر ۲۹۲؍ فٹ نیچے آیا۔ اے اے آئی بی نے طیارے کی جانچ میں پایا کہ کیبن کے اندر کافی نقصان ہوا ہے۔ کئی نشستوں کے ہینڈ ریسٹ، اوپر سامان رکھنے والے کیبن، بیت الخلا کے کموڈ اور اوپر کی چھت کو نقصان پہنچا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ اس واقعہ میں کیبن کرو سمیت ۲۴؍افراد زخمی ہو گئے تھے۔ طیارے کے دہلی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد مسافروں کو طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔ طیارے میں ۱۳۷؍مسافر اور عملے کے آٹھ اراکین موجود تھے۔ مسافروں میں تین شیر خوار بچے بھی تھے۔ زخمی ۲۴؍ مسافروں میں سے ۲۰؍ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی جبکہ چار افراد کو شدید چوٹیں آنے کے سبب زیادہ وقت تک اسپتال میں رکھا گیا تھا۔ اے اے آئی بی نے کہا ہے کہ معاملے کی ابھی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK