Inquilab Logo Happiest Places to Work

صدر ٹرمپ نے بغلیں بجاتے ہوئے جنگ بندی کو عالمی امن کیلئے بڑا دن قرار دیا

Updated: April 09, 2026, 9:54 AM IST | Agency | Tehran

امریکی صدر کے مقابلے میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بردباری اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی اتحاد اور ایرانی قوم کے صبر کی فتح ہے ۔

US President Donald Trump and Iranian President Masoud Peshkeshian.Photo;INN
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان- تصویر:آئی این این
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اپنی ہی پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے اور بغلیں بجاتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے ایک بڑا دن قرار دیا اور کہا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کو ہموار بنانے میں مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران جنگ بندی کے لئے اس لئے تیار ہوگیا  کیونکہ وہ اس صورتحال سے تنگ آ چکا ہے، اور اسی طرح باقی فریقین بھی تھک چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو بہتر بنانے میں تعاون کرے گا اور اس سلسلے میں کئی مثبت اقدامات کئے جائیں گے۔ 
 
 
ٹرمپ نے کہا کہ اس سے بڑے پیمانے پر معاشی فوائد حاصل ہوں گے اور ایران اپنی تعمیر نو کا عمل شروع کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر طرح کی سپلائی فراہم کریں گے اور یہیں قریب موجود رہیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سب کچھ درست طریقے سے چلتا رہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حالات اب  بہتری کی جانب بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دور مغربی ایشیا کے  لئے، امریکہ کی طرح، ایک سنہری دور ثابت ہو سکتا ہے۔
 
 
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ردعمل میں بردباری اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہایت سنجیدگی کے ساتھ کہا کہ یہ ایرانی قوم کے اتحاد ، ایرانی افواج کی شجاعت اور جوانمردی اورایرانی قوم کے صبر و استقلال کی فتح ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ایران نے اپنے دشمنوں کو نہ صرف ناکوں چنے چبانے پر مجبور کردیا بلکہ ان سے اپنی شرطوں پر جنگ بندی کرواکے یہ ثابت کردیا کہ ایرانی قوم شجاعت اور ہمت میں دنیا کی بہترین قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ۲؍ ہفتوں کی جنگ بندی طویل ہو گی اور اب دشمن ممالک مزید کوئی حملہ کرنے کی غلطی نہیں کریں گے۔ مسعود پزشکیان نے یہ بھی واضح کردیا کہ ایران مزید کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK