• Thu, 08 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیراعظم مودی آج انڈیا موبائل کانگریس کا افتتاح کریں گے

Updated: October 08, 2026, 12:59 PM IST | Agency | New Delhi

سہ روزہ اجلاس کا مقصد تکنالوجی کے قائدین، پالیسی سازوں، ماہرین اور سرمایہ کاروں اور کو ایک پلیٹ فارم پرلانا ہے۔

Prime Minister Narendra Modi. Picture: INN
وزیر اعظم نریندر مودی۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو یشو بھومی میں جاری انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) کے دسویں ایڈیشن کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، محکمہ مواصلات اور سیلولر آپریٹرس اسوسی ایشن آف انڈیا (سی او اے آئی) کے زیر اہتمام انڈیا موبائل کانگریس کے پروگرام  ۷؍ سے ۱۰؍اکتوبر تک جاری رہیں گے۔  اس کا  مرکزی موضوع ’حدود سے آگے توسیع‘ ہے، جو ڈجیٹل جدت طرازی، اگلی نسل کی کنیکٹیویٹی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کے شعبوں میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کا کوئک کامرس بازار ۲۰۳۱ء تک ۹۰؍ ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع

اس میں دنیا بھر سے تکنالوجی کے قائدین، پالیسی ساز، صنعت کے ماہرین، اسٹارٹ اپس، سرمایہ کار اور جدید فکر رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ اس کا مقصد ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں ابھرتے ہوئے مواقع پر تبادلہ خیال کیلئےایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔اس ایڈیشن میں۵-جی اور۶-جی، اگلی نسل کے اے آئی نیٹ ورکس، سیمی کنڈکٹرز، نان ٹیریسٹریل نیٹ ورک، سائبر سیکوریٹی ، کوانٹم کمیونیکیشن، انٹرپرائز ٹرانسفارمیشن، سرکلر اکانومی و ای ایس جی اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سمیت۹؍ اہم شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔اس کے علاوہ ۴؍نئے شعبوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جن میں اسمارٹ موبلٹی، اسٹیڈیم ایکسپیرینس، انڈسٹریل روبوٹکس اور ٹرانسپورٹیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK