Inquilab Logo Happiest Places to Work

بہار میں وزیر اعظم نریندر مودی کا روڈ شو

Updated: May 30, 2025, 11:02 AM IST | Inquilab News Network | Patna

جے پرکاش نارائن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل کا افتتاح، بہٹا ہوائی اڈہ کا بھی سنگ بنیاد رکھا، بہار بی جےپی دفتر میں میٹنگ۔

Fans during Prime Minister Narendra Modi`s roadshow in Bihar`s capital Patna. Photo: PTI
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے روڈ شو کے دوران مداح۔ تصویر: پی ٹی آئی

آپریشن سیندور کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو پہلی بار پٹنہ پہنچے۔ یہاں انہوں نے جے پرکاش نارائن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل کا افتتاح کیا اور بہٹا ہوائی اڈہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد شام کو ایک روڈ شو کیا۔ اس دوران وزیراعظم مودی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیلی روڈ پر بی جے پی کارکنوں کی بڑی بھیڑ نظرآئی۔ پٹنہ ہوائی اڈہ سے شیخ پورہ موڑ، سنجے گاندھی بایولوجیکل پارک اور انکم ٹیکس چوراہا ہوتے ہوئے وزیراعظم مودی کا قافلہ بہار بی جے پی کے دفترپہنچا جہاں انہوں نے پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’ایک چٹکی سیندور کی قیمت نریندر بابو نہیں جانتے ‘‘

روڈشوکے دوران بی جےپی کارکنوں نے وزیراعظم مودی کا پھولوں سے استقبال کیا۔ بیلی روڈ پرلگائی گئی بیریکیڈنگ کے قریب بڑی تعداد میں لوگ انہیں دیکھنے پہنچے۔ روڈ شوکے راستے پر ہوائی اڈہ سے بی جے پی کے دفتر تک ترنگا جھنڈا لہراتا رہا۔ 
 وزیراعظم جیسے ہی ہوائی اڈہ سے باہر نکلے بی جے پی کارکنوں نے ترنگا لہراکر ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر این سی سی کےجوان بھی بڑی تعدادمیں  قطارمیں  کھڑے ہوکر وزیراعظم کا استقبال کرتے نظرآئے۔ بیریکیڈنگ اور اس کےآس پاس بڑی تعدادمیں  سیکوریٹی اہلکار مامور تھے۔ آرنیہ بھون کے پاس وزیراعظم پر پھولوں  کی برسات کی گئی۔ وزیراعظم کا قافلہ شام ۱۲:۵؍ بجے آرنیہ بھون پہنچا۔ راجابازار، شیخ  پورہ، راجیو نگر، چت کوہرااور دیگر محلوں  کے باشندے اس روڈ میں   شامل ہوئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK