Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانوی شہزادہ ہیری پر افریقی خیراتی ادارے نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا، ہیری نے الزامات کی تردید کی

Updated: April 11, 2026, 10:04 PM IST | London

برطانوی شہزادہ ہیری اور لیسوتھو کے شہزادہ سیسو نے مشترکہ طور پر ۲۰۰۶ء میں خیراتی ادارے ’سینٹی نیل‘ کی بنیاد رکھی تھی۔ یہ ادارہ افریقی ممالک لیسوتھو اور بوٹسوانا میں کمزور نوجوانوں، خاص طور پر ایچ آئی وی یا ایڈز سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

Prince Harry, Duke of Sussex. Photo: X
شہزادہ ہیری، ڈیوک آف سسیکس۔ تصویر: ایکس

برطانوی شاہی خاندان کے رکن، شہزادہ ہیری، ڈیوک آف سسیکس، پر ان کے اپنے قائم کردہ خیراتی ادارے نے مقدمہ دائر کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، افریقہ میں سرگرم ادارے ’سینٹی بیل‘ (Sentebale) نے شہزادہ ہیری پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ قانونی کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شہزادہ ہیری پہلے ہی ’ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز‘ کے خلاف رازداری کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق ایک اور مقدمہ کا سامنا کر رہے ہیں۔ 

انگلینڈ اور ویلز کی ہائی کورٹ میں دائر کئے گئے اس مقدمہ میں سینٹی بیل نے الزام لگایا ہے کہ شہزادہ ہیری اور سابق ٹرسٹی مارک ڈائر نے ایک میڈیا مہم کے ذریعے ارادے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے اور اس کے کام کاج میں خلل پیدا کیا۔ میڈیا رپورٹس میں نقل کی گئی عدالتی دستاویزات کے مطابق، سینٹی بیل نے شہزادہ ہیری اور ڈائر کو اس مہم کا ”خالق“ قرار دیا ہے۔ اس مہم کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر ادارے کے خلاف رد عمل سامنے آیا اور ادارے کی قیادت کو سائبر بلیئنگ کے ذریعے نشانہ بھی بنایا گیا۔ خیراتی ادارے نے قانونی مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان مبینہ اقدامات سے اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا اور اس کے افعال و کارکردگی متاثر ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف ۱۰؍ ہزار ۸۰۰؍ سے زیادہ فضائی حملے کئے گئے

یہ تنازع ٹرسٹیوں اور ادارے کے بورڈ کی قیادت کے درمیان تعلقات کی خرابی سے جڑا ہوا ہے جو مبینہ طور پر ”ناقابلِ برداشت“ ہوچکے تھے۔ اس صورتحال کے درمیان، مارچ ۲۰۲۵ء میں اندرونی اختلافات کی وجہ سے شہزادہ ہیری اور ڈائر دونوں ادارے سے علیحدہ ہوگئے تھے۔ تقریباً اسی وقت، برطانیہ کے چیریٹی کمیشن کو اس تنازع کے سلسلے میں دھونس اور ہراساں کئے جانے کے الزامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔ شہزادہ ہیری کے ادارے سے علیحدہ ہونے کے بعد یہ تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔ 

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور لیسوتھو کے شہزادہ سیسو نے مشترکہ طور پر ۲۰۰۶ء میں سینٹی بیل کی بنیاد رکھی تھی۔ یہ ادارہ افریقی ممالک لیسوتھو اور بوٹسوانا میں کمزور نوجوانوں، خاص طور پر ایچ آئی وی یا ایڈز سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ مقامی زبان سیسوتھو میں ”سینٹی بیل“ کا مطلب ”مجھے مت بھولنا“ (forget-me-not) ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ”میناب ۱۶۸؍ فلائٹ“: ایرانی وفد کے طیارے میں میناب حملے میں جاں بحق تمام طلبہ کیلئے نشستیں مختص

شہزادہ ہیری نے اپنے اوپر عائد کردہ الزامات کو مسترد کر دیا

شہزادہ ہیری نے سینٹی بیل کے ذریعے عائد کئے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی اور انہیں ”توہین آمیز“ اور ”اپنی ساکھ کیلئے نقصان دہ“ قرار دیا ہے۔ ان کے نمائندوں کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دعوے خیراتی ادارے میں ان کے کردار اور خدمات کو غلط طریقے سے پیش کرتے ہیں۔

ان کے ترجمان نے مزید کہا کہ ”سینٹی بیل کے شریک بانی اور بانی ٹرسٹی کی حیثیت سے، وہ ان دعوؤں کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔“ انہوں نے زور دیا کہ ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ”حیران کن“ ہے جنہوں نے تقریباً دو دہائیوں تک اس تنظیم کی حمایت کی تھی۔ بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقدمہ کےاخراجات کیلئے فنڈز بیرونی ذرائع سے حاصل کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK