کورٹ نے شہری انتظامیہ کو تفصیلی حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا ۔فٹبا ل اسوسی ایشن کےمطابق کنونشن سینٹر اور نمائشی مرکز قائم ہونے سےناانصافی ہوگی۔
EPAPER
Updated: August 12, 2026, 1:43 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai
کورٹ نے شہری انتظامیہ کو تفصیلی حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا ۔فٹبا ل اسوسی ایشن کےمطابق کنونشن سینٹر اور نمائشی مرکز قائم ہونے سےناانصافی ہوگی۔
ممبئی فٹبال اسوسی ایشن کو باندرہ ریکلیمیشن میں واقع نیویل ڈیسوزا فٹبال گراؤنڈکو کنونشن سینٹر یا نمائشی مرکز بنانے کے فیصلہ کے خلاف داخل کردہ عرضداشت پر ہونے والی شنوائی کے دوران وقتی راحت مل گئی ہے۔ دوران سماعت بی ایم سی نے مذکورہ معاملے میں سماعت کے مکمل ہونے تک گراؤنڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا کارروائی نہ کرنے کا یقین دلایا ہےلیکن کورٹ نے اس ضمن میں شہری انتظامیہ کو تفصیلی حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔
نیویل ڈیسوزا فٹبال گراؤنڈکو کنونشن سینٹر میں تبدیل کرنے یا نمائشی مرکز بنانے سے متعلق جواز پیش کرتے ہوئے بی ایم سی نے بامبے ہائی کورٹ کے کار گزار چیف جسٹس رویندر گھوگے اور جسٹس گوتم انکھڈ کو بتایا کہ ’’ مذکورہ فٹبال پلے گراؤنڈ مہاڈا کی ملکیت ہے اور ۱۹۸۳ء میں اس کا ریزرویشن کنونشن سینٹر اور نمائشی مرکز کے تحت کیا گیا تھا۔ تاہم ۲۰۱۱ء میں مذکورہ اراضی ممبئی فٹبال اسوسی ایشن کو کرایہ پر دی گئی ہے۔ وہیں اب کرایہ پر دیا گیا گراؤنڈ واپس لے کر اس پر کنونشن سینٹر اور نمائشی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جیسا کہ مذکورہ گراؤنڈ کو ریزرو کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایس آئی آر کی ڈیوٹی سے طلبہ کی غیر حاضری
وہیں فٹبال اسوسی ایشن کی جانب سے وکلاء زال اندھیاروجینا اور وکلاء اکشے ڈاکٹر، پردیپ مانے اور انوج مینن نے چیف جسٹس کو بتایا کہ ۳؍ نومبر ۲۰۲۵ء کو جب مذکورہ گراؤنڈ کو بند کرنے اور نمائشی مرکز بنانے سے متعلق اسوسی ایشن کو خط دیا گیا تو اسی وقت اسوسی ایشن نے اس ریزرویشن کو ختم کرنے اور فٹبال گراؤنڈ کو قائم رکھنے کی اپیل کی تھی۔ یہی نہیں مئی۲۰۲۶ءمیں بی ایم سی کی امپروومنٹس کمیٹی کی جانب سے ممبئی کے ریوائزڈ ڈیولپمنٹ پلان۲۰۳۴ءکے تحت اسے تبدیل کرنے کی سفارش کو بھی چیلنج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: نابالغ لڑکی کی غلط جانچ رپورٹ، ذہنی اذیت کا سبب بن گئی
وکلاء نے کہا کہ اب جبکہ مذکورہ گراؤنڈ کو فٹبال کھلاڑیوں کیلئے منظم طریقہ سے چلایا جارہاہے اور ۱۰؍ ہزار سے زائد کھلاڑی اور کئی فٹبال اکیڈمی اس سے وابستہ ہوچکی ہیں ، مہاڈا اور بی ایم سی اسے بند کرکے کنونشن سینٹر اور نمائشی مرکز قائم کرنا چاہتی ہے۔ مذکورہ فیصلہ کئی ہزار فٹبال کھیلنے والے بچوں ، نوجوانوں اور شیدائیوں کےساتھ نا انصافی کے مترادف ہوگا اور فٹبال جیسے عالمی کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کا نا قابل تلافی نقصان ہوگا۔ وکلاء نے بی ایم سی اور مہاڈا سے اس بابت ہونے والی خط و کتابت اور دیگر دستاویزات مذکورہ عرضداشت کے ساتھ منسلک کرنے کی بھی اطلاع دی۔ اسی درمیان بی ایم سی نے کور ٹ کے استفسار پر مذکورہ معاملے میں جاری سماعت کے مکمل ہونے تک فٹبال گراؤنڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا کارروائی نہ کرنے کا یقین دلایا۔ بعد ازیں کورٹ نے سبھی فریق کی جرح سننے کے بعد بی ایم سی کو اس ضمن میں تفصیلی حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کو ۲۲؍ اگست تک کیلئے ملتوی کر دیا ہے۔