اراکین اسمبلی کو کار،۷۵؍ ہزار روپے ماہانہ گاڑی الاؤنس اور پی اے کے لئے۲۵؍ہزار روپے تنخواہ دینے کا اعلان۔
EPAPER
Updated: August 20, 2026, 12:24 PM IST | Agency | Chennai
اراکین اسمبلی کو کار،۷۵؍ ہزار روپے ماہانہ گاڑی الاؤنس اور پی اے کے لئے۲۵؍ہزار روپے تنخواہ دینے کا اعلان۔
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے نے بدھ کو ریاستی اسمبلی میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے تمام اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں کا دورہ کرنے اور عوامی خدمت کے کاموں کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لئے کار اور۷۵؍ ہزار روپے ماہانہ گاڑی الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی کان منہدم، ۱۰۰؍ سے زائد کان کن ہلاک
اسمبلی میں ضابطہ ۱۱۰؍کے تحت دیئے گئے ایک بیان میں وجے نے کہا کہ اس انتظام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اراکین اسمبلی بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے حلقوں سے متعلق ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔ نئے انتظام کے تحت ہر رکنِ اسمبلی کو ڈرائیور، رکھ رکھاؤ اور ایندھن کے اخراجات کی ادائیگی کے لئے۷۵؍ ہزار روپے ماہانہ گاڑی الاؤنس دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت ہر رکنِ اسمبلی کو ایک ذاتی معاون مقرر کرنے اور اس کی تنخواہ ادا کرنے کے لئے ماہانہ۲۵؍ ہزار روپے فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھئے: کانگریس کا ملک کے ۸۰۰؍ شہروں میں ’’چھاتروں کی گونج‘‘ کے تحت مہم کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ پارٹی سیاست سے بالاتر ہوکر یہ سہولیات تمام اراکین اسمبلی کو فراہم کی جائیں گی، تاکہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں سفر کر سکیں اور عوام کی شکایات کا زیادہ مؤثر انداز میں ازالہ کر سکیں۔ایوان میں موجود اپوزیشن اور حکمراں جماعت کے اراکین نے پارٹی اختلافات سے بالاتر ہوکر وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔