Inquilab Logo Happiest Places to Work

کروڑوں کی جائیداد،آشا بھوسلے موسیقی کے ساتھ کاروبار میں بھی کامیاب رہیں

Updated: April 12, 2026, 3:34 PM IST | Mumbai

ہندوستانی موسیقی کی سب سے مشہور گلوکاراؤں میں سے ایک آشا بھوسلے کا ممبئی میں انتقال ہو گیا۔ گلوکارہ کو ہفتہ کی شام بریچ کینڈی اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ دوپہر کو آشا بھوسلے کے بیٹےآنند بھوسلے نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

Asha Bhosle.Photo:X
آشا بھوسلے۔ تصویر:ایکس

ہندوستانی موسیقی کی سب سے مشہور گلوکاراؤں میں سے ایک آشا بھوسلے  کا اتوار کو ممبئی میں انتقال ہو گیا۔ گلوکارہ کو ہفتہ کی شام بریچ کینڈی اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ اتوار دوپہر کو آشا بھوسلے کے بیٹےآنند بھوسلے نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔آنند بھوسلے نے بتایا کہ پیر کی صبح ۱۱؍بجے جسدِ خاکی کو آخری دیدار کے لیے رکھا جائے گا اور اس کے بعد شام ۴؍بجے آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
آشا بالی ووڈ کی اُن عظیم گلوکاراؤں میں سے آخری تھیں جن کی آواز نے اس انڈسٹری اور ملک کے موسیقی کے ذوق کو شکل دی۔ انہوں نے اپنی بہن لتامنگیشکر کے علاوہ محمد رفیع، مکیش اور کشور کمار جیسے عظیم فنکاروں کے ساتھ مل کر نصف صدی سے بھی زیادہ عرصے تک ہندی موسیقی کی دنیا پر راج کیا۔ تقریباً ۱۰؍ سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی آشا بھوسلے نے ۲۲؍ زبانوں میں ۱۲؍ ہزار سے زیادہ گانے گائے۔ انہیں موسیقی کی تاریخ میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرنے والی فنکار کے طور پر گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈس سے بھی پہچان ملی۔
تفریحی دنیا کو بے شمار لازوال ہٹ گانے دینے والی بھوسلے کو کئی ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا، جن میں پدم وبھوشن اور دادا صاحب پھالکے شامل ہیں۔ گیتوں میں سریلی آواز دینے والی آشا بھوسلے کی جائیداد کی بات کریں تو میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی اندازاً مجموعی دولت۲۰۰؍ سے ۲۵۰؍ کروڑ روپے تک ہے۔

یہ بھی پڑھئے:نادرہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں، مگر گھر کے معاشی حالات نے انہیں اداکارہ بنا دیا

وہ صرف ایک فنکارہ ہی نہیں بلکہ ایک کامیاب کاروباری خاتون بھی تھیں۔ آشا بھوسلے نے دنیا بھر میں اپنی ریستوران چین قائم کی۔ ان میں خلیجی ممالک جیسے متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین   شامل ہیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ کے شہروں برمنگھم اور مانچسٹر میں بھی انہوں نے ریستوران کھولے۔ کہا جاتا ہے کہ آشا خود ایک اچھی باورچی تھیں اور انہوں نے شیفس کو تربیت بھی دی۔

یہ بھی پڑھئے:’’مذاکرات کامیاب ہو، نہ ہو ہرمز کو کھلوا کر رہیں گے‘‘


انہیں لگژری گاڑیوں کا بھی شوق تھا۔ بعض رپورٹس کے مطابق ان کے پاس تقریباً ۸۰؍ سے ۱۰۰؍ کروڑ روپے تک کی جائیداد تھی۔ ممبئی اور پونے میں ان کی عالی شان رہائشی پراپرٹیز بھی تھیں۔ ایک لگژری اپارٹمنٹ بھی شامل تھا جسے انہوں نے اچھی قیمت پر فروخت کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK