• Mon, 12 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود شیواجی پارک میں مظاہرہ

Updated: October 12, 2026, 11:01 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Mumbai

تقریباً ۳۰۰؍ مظاہرین کو پولیس نے ۳؍ پولیس اسٹیشنوں میں زیر حراست رکھا ،پولیس اسٹیشن کے باہر سی جے پی ورکروں اور ٹھاکرے برداران کے شدید احتجاج کے بعدا نہیں رہا کر دیا گیا۔

A large number of citizens, along with MNS workers, protested against the difficulties caused by traffic jams. Photo: INN
ٹریفک جام کے سبب ہونے والی دشواریوں کے خلاف ایم این ایس کارکنوں کے ساتھ بڑی تعداد میں شہریوں نے احتجاج کیا۔ تصویر: آئی این این

گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبے پر سنیچر کو دہلی ، اگست کرانتی میدان اور ملک کی دیگر ریاستوں میں ہونے والے احتجاج کے دوران پر امن احتجاج کرنے والے ہزاروں مظاہرین کو حراست میں لئے جانے کے خلاف سی جے پی کے سرگرم رکن اجنکیا شندے نے اتوار کو شیواجی پارک میں ایک بار پھر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ مذکورہ اعلان پر سیکڑوں افراد شیواجی پارک میں اپنا احتجاج درج کرنے پہنچ رہے تھے لیکن ممبئی پولیس نے نہ صرف شیواجی پارک اور اطراف میں سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے بلکہ احتجاج میں شریک ہونے کی کوشش کرنے اور وہاں پہنچنے والے اکثر فراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ انہیں شیواجی پارک ، ورلی اور دادر پولیس اسٹیشن میں زیر حراست رکھا گیا تھا۔ مظاہرین کو حراست میں لینے کے بعد سی جے پی کے حامی اور شیو سینا (ادھو )کے لیڈر و سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے ، مہاراشٹر نونرمان سینا ( ایم این ایس) کے لیڈر امیت ٹھاکرے اور ٹیجس ٹھاکرے بھی بڑی تعداد میں اپنے حامیوں کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچے ۔ سی جے پی اور ٹھاکرے برداران کے حامیوں کے ذریعے شیواجی پارک پولیس اسٹیشن کےگھیراؤ اور احتجاج کے بعد حراست میں لئے گئے سبھی مظاہرین کو رہا کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: ووٹ چوری کیخلاف مظاہروں میں آواز بلند کرنے والوں کو گھر میں نظر بند کیا گیا

آدتیہ اور امیت ٹھاکرے نے شیواجی پارک کے باہر کار پر کھڑے ہو کر آج (پیر )سے گیانیش کمار کے خلاف پُرامن طریقے سے مسلسل احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے رکن اجنکیا شندے کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کئی طلبہ ، طلبہ تنظیموں کے رکن، سیاسی ،سماجی اورشہریوں نے شام ۴؍بجے شیواجی پارک پہنچنا شروع کر دیا تھا ۔تاہم پولیس نے شیواجی پارک ،چیتیہ بھومی اور شیواجی پارک چوپاٹی کے علاوہ بابا صاحب امبیڈکر کی مورتی کے اطراف کے علاقوں کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا تھا۔ انتہائی منظم طریقے سے جوں ہی مذکورہ علاقوں میں احتجاج کے لئے لوگ پہنچتے انہیں حراست میں لے کر پولیس وین یا جیپ میں بھر کر اور حراست میں لے کر دادر ، شیواجی پارک یا دیگر پولیس اسٹیشنوں میں لے جایا گیا۔ اس احتجاج کے دوران سماجی و سیاسی رضا کا ر انجلی دمانیہ کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

ایک طرف پولیس یکے بعد دیگرے احتجاج کرنے والوں کو پولیس وین میں بھر کر پولیس اسٹیشن لے جارہی تھی، وہیںدوسری طرف آدتیہ ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے ان وین کو روکنے کی کوشش کر تے ہوئے دکھائی دیئے۔

ممبئی پولیس کی مستعدی

ایم این ایس کے ترجمان سندیپ دیش پانڈے نے کہا کہ اس سے قبل ممبئی پولیس کا یہ روپ دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔ پولیس افسر نے شیواجی پارک کے مکینوں سے مظاہرین کے خلاف شکایت کرنے کا دباؤڈالا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK