Inquilab Logo Happiest Places to Work

پی ٹی ٹیچروں کاآزاد میدان پر بے مدت احتجاج شروع ، خالی اسامیوںکو پُرکرنےکا مطالبہ

Updated: April 28, 2026, 11:12 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنےکا اعلان۔ممبئی سمیت متعدد اضلاع کے اُمیدواروںکی شرکت ۔

PT Teachers From Mumbai And Other Districts Of The State Protesting At Azad Maidan.Photo: INN
ممبئی اور ریاست کے دیگر اضلاع کے پی ٹی ٹیچر آزادمیدان میں احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر:آئی این این
ریاست کے شہری اور دیہی علاقوں کے   امداد یافتہ   اسکولوں میں فزیکل ایجوکیشن کے اساتذہ کی خالی اسامیوں کو پُر نہ کرنے خلاف پیر سے  آزاد میدان پر بے مدت ہڑتال شروع کردی گئی۔ ممبئی سمیت ریاست کے متعدد اضلاع جیسے تھانے، رائےگڑھ ، پونے، ناسک ، اورنگ آباد، ناندیڑ، جالنہ اور ناگپور وغیرہ کے سیکڑوں پی ٹی ٹیچر نے احتجاج میں شرکت کی اور مطالبات پورے نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنےکا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ ریاست میں پی ٹی ٹیچروں کی تقریباً ۴؍ ہزار ۸۶؍ اسامیاں خالی ہیں ۔  جنوری ۲۰۲۵ء میں انہیں پُر کرنے کیلئے باقاعدہ سرکیولر جاری کیا گیا تھا لیکن ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھرتی کا عمل شروع نہیں ہوسکا ہے۔
 
 
اس تعلق سے مہاراشٹر یووا شاریرک شکشن مہاسنگھ (ایم وائی ایس ایس ایم) کے سیکریٹری تایاپا شینڈگے کے مطابق’’ احتجاج پرُامن اور قانونی طریقے سے کیا جا رہاہے جس میں ریاست بھر کے سیکڑوں اُمیدواروں نے شرکت کی ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام خالی اسامیوں کو فوری طور پر پُر کیا جائے اور پی ٹی کے اُمیدواروںکو دیگر مضامین کے اساتذہ کے ساتھ ایڈجسٹ نہ کیاجائے۔‘‘
 
 
ٹرین حادثہ میں فوت ہونے والے ڈاکٹر کے اہل خانہ کو ۸؍ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا ہائی کورٹ کاحکم 
 ۱۹؍ سال قبل ایک نوجوان ڈاکٹر ٹرین سے سفر کےدوران حادثہ کا شکار ہوگیا تھا اور علاج سے قبل اس کی موت ہوگئی تھی ۔اس معاملہ میں ہائی کورٹ میں کی گئی اپیل کے بعد عدالت نے نہ صرف ریلوے ایکسیڈنٹ کلیم ٹریبونل کے منفی فیصلہ کو خارج کر دیا بلکہ سینٹرل ریلوے کوحکم دیا کہ وہ مہلوک کے اہل خانہ کو سو د سمیت ۸؍ لاکھ روپے ادا کرے ۔ بامبے ہائی کورٹ کی سنگل بنچ کے جسٹس جتیندر جین کے روبرو  ڈاکٹر انشومن پویریکرکے اہل خانہ نے ریلوے کلیم ٹریبونل کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے عرضی داخل کی اور بتایا کہ  ڈاکٹر انشومن ۱۷ ؍اکتوبر ۲۰۰۷ء کو امتحان دینے کے مقصد سے ممبئی آیا تھا ۔ رات ساڑھے ۹؍ بجے چھتر پتی شیواجی مہاراج  ٹرمنس سےاس نے بھساول جانے کے لئے ٹرین پکڑی تھی جبکہ تھانے اور ملنڈ کے درمیان وہ ٹرین سے گرگیا تھا ۔ اس ضمن میں اسٹیشن ماسٹر کے میمو، پولیس رپورٹ، پنچ نامہ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پائی جانے والی کئی خامیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ۔   سنگل بنچ نے مشاہدہ کیا کہ مذکورہ معاملہ میں ایک بھی عینی شاہد پیش نہیں کیا گیا۔جس ٹرین میں سفر کرنے کے دوران حادثہ ہوا تھا نہ اس ٹرین کی نشاندہی کی اور نہ ہی اس معاملہ میں انتہائی اہم موٹر مین اور گارڈ کا بیان   درج کیا گیا ۔کورٹ نے مذکورہ تمام  خامیوں کے باوجود ٹریبونل کے ذریعہ معاوضہ نہ دینے کے فیصلہ کو خارج کردیا اورسینٹرل ریلوے کو ہدایت دی کہ وہ ۸؍ ہفتے میں  اہل خانہ کو ۸؍ لاکھ روپے معاوضہ دے ۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK