Inquilab Logo Happiest Places to Work

پونے : حادثاتی موت نہیں، قتل کی واردات!

Updated: June 24, 2026, 11:02 AM IST | Agency | Pune

گزشتہ ہفتے تاجر گھرانے سے تعلق رکھنے والا کیتن اگروال نامی نوجوانپونے میں واقع تاریخی قلعے لوہ گڑھ سے گر کر ہلاک ہو گیا تھا۔ کہا گیا تھا کہ سیلفی لیتے ہوئے حادثاتی طور پر گر کر اس کی موت ہو گئی ہے۔

Sia Killed On Her Birthday.Photo:INN
اپنی سالگرہ پر سیا نے قتل کر دیا-تصویر:آئی این این
گزشتہ ہفتے تاجر گھرانے سے تعلق رکھنے والا کیتن اگروال نامی نوجوانپونے میں واقع تاریخی قلعے لوہ گڑھ سے گر کر ہلاک  ہو گیا تھا۔ کہا گیا تھا کہ سیلفی لیتے ہوئے حادثاتی طور پر گر کر اس کی موت ہو گئی ہے لیکن پولیس کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیتن کی منگیتر نے اسے اپنے عاشق کی مدد سے قتل کیا ہے۔اس ہائی پروفائل واقعے نے پونے اور پمپری چنچواڑ کے کاروباری حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ پولیس نے کیتن کی منگیتر سیا گوئل اور اس کے عاشق کوحراست میں لے لیا ہے۔
 
 
اطلاع کے مطابق کیتن اگروال معروف تاجر وشال اگروال کا بیٹا تھا۔ اس کی شادی مارکیٹ یارڈ کے ایک بڑے مسالہ فروش گوئل کی بیٹی سیا گوئل سے طے ہوئی تھی۔شادی کی تقریب جے پور میں بڑے دھوم دھام سے منعقد کی جانے والی تھی۔ اس کیلئےدو طیارے بھی بک کئے گئے تھے۔ تاہم، سیا کیتن سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی۔ لہٰذا  اس نے کیتن کوراستے سے ہٹانے کیلئے ایک خوفناک سازش رچی۔جمعرات کو سیا کی سالگرہ تھی۔ اس کو بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کیتن اور سیا لوہ گڑھ پر ٹریکنگ کیلئے  گئے تھےلیکن وہاں سے کیتن واپس نہیں آیا۔  سیا نے اہل خانہ وک بتایا کہ تصویر کھنچواتے وقت  کیتن کا پاؤں پھسل گیا اور وہ کھائی میں گر گیا۔
 
 
لوناولہ ( دیہی) پولیس نے جانچ کی تو معلوم ہوا کہ یہ بات درست نہیں ہے۔ اس نے تکنیکی جانچ شروع کی اور فون ریکارڈ سے معلومات حاصل کی ۔ تب یہ حقیقت  سامنے آئی کہ سیا کے دوست نے کیتن کو باقاعدہ پہاڑ کے اوپر سے دھکیل دیا تھا جس سے  وہ نیچے گر کر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے ثبوت اکٹھا کرنے کے بعد سیا گوئل اور اسکے عاشق چیتن چودھری کو گرفتار کرلیا۔ پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس میں ان دونوں کے علاوہ کوئی اور بھی تو شامل نہیں تھا؟منگل کو ان دونوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں ۲۹؍ جون تک کیلئے پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔  اس واقعہ سے پونے کے کاروباری حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK