۳۱؍ امیدواروں کا اعلان کیا، اس سے قبل پارٹی ۴۰؍ امیدواروں کا اعلان کرچکی ہے،۸؍ موجودہ اراکین کوٹکٹ نہیں دیاگیا۔
EPAPER
Updated: November 13, 2026, 12:19 PM IST | Agency | Chandigarh
۳۱؍ امیدواروں کا اعلان کیا، اس سے قبل پارٹی ۴۰؍ امیدواروں کا اعلان کرچکی ہے،۸؍ موجودہ اراکین کوٹکٹ نہیں دیاگیا۔
عام آدمی پارٹی (آپ) نے ۲۰۲۷ء کے پنجاب اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں ۔ پارٹی نے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کرتے ہوئے ۳۱؍ ناموں کا اعلان کیا ہے۔ دہلی میں پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی (پی اے سی) کی میٹنگ میں ان امیدواروں کو منظوری دی گئی۔ اس سے قبل’آپ‘ نے اپنی پہلی فہرست میں۴۰؍ امیدواروں کا اعلان کیا تھا ۔ عام آدمی پارٹی پنجاب کی۱۱۷؍ اسمبلی سیٹوں کیلئے اب تک۷۱؍ امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے۔۲؍ موجودہ اراکین پارلیمنٹ کو اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا ہے: برنالہ سے میت ہیر اور پھگواڑہ سے راج کمار چھابیوال۔ ۸؍ موجودہ ایم ایل اے کو ٹکٹ نہیںدیا گیا۔ ہاری ہوئی۲۱؍ سیٹوں پر بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کے وزیر زراعت گرمیت سنگھ کھڈیاں کو لمبی اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا گیا۔ گرومیت سنگھ کھڈیاں کے بھتیجے کو ٹکٹ دیا گیا۔ رندھیر سنگھ دھیرا کو ٹکٹ دیا گیا۔پنجاب کے سنگرور سے ایم پی گرمیت سنگھ میت ہیر کو برنالہ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: یوپی اسمبلی الیکشن: اویسی اور چندر شیکھر آزاد کا اتحاد کا اعلان
وہ پہلے اسی حلقے سے ایم ایل اے رہ چکے ہیںلیکن بعد میں، ان کی پارٹی نے انہیں سنگرور لوک سبھا ضمنی انتخاب لڑایا اوروہ ایم پی بن گئے۔ راجکمار چبیوال ہوشیار پور سے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
اداکارہ سونیا مان کو امرتسر کے راجاسانسی حلقہ سے میدان میں اتارا گیا ہے جہاں سے کانگریس کے اہم لیڈر اور سابق وزیر سکھ سرکاریا جیت حاصل کرتے رہے ہیں ۔ سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر چرنجیت سنگھ چنی کو گزشتہ انتخابات میں شکست دینے والے ڈاکٹر چرنجیت سنگھ کو پنجاب کے روپڑ کے چمکور صاحب اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ عام آدمی پارٹی کے اسمبلی انچارج اور دلت لیڈر جسبیر سنگھ گڑھی کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ پنجاب کے بھٹنڈہ دیہی سے موجودہ ایم ایل اے امیت رتنا کوٹ فتا کو اس بار ٹکٹ نہیں دیاگیا ہے۔