اس ایوارڈ کی خوبی یہ ہے کہ مائیکروسافٹ عالمی سطح پر `اے آئی میں کام کرنے والے چنندہ ماہرین ہی کو یہ ایوارڈ تفویض کرتا ہے۔
EPAPER
Updated: July 21, 2025, 11:51 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan
اس ایوارڈ کی خوبی یہ ہے کہ مائیکروسافٹ عالمی سطح پر `اے آئی میں کام کرنے والے چنندہ ماہرین ہی کو یہ ایوارڈ تفویض کرتا ہے۔
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ماہر اور ایک کارپوریٹ کمپنی کے سینئر ایگزیکٹیوقاسم شیخ(۴۰) نے مائیکروسافٹ کی جانب سے `اے آئی شعبے میں تفویض کیا جانے والا’ `موسٹ ویلیو ایبل پروفیشنلز‘ نامی ایوارڈ چوتھی بار جیتا ہے۔
عیاں رہے کہ قاسم شیخ مہاراشٹر کے پہلے اور واحد ماہر ہیں جنہوں نے یہ ایوارڈ چوتھی بار حاصل کیا ہے۔امسال عالمی سطح پر ۳۵۴ ؍ ماہرین کو مائیکروسافٹ نے مذکورہ ایوارڈ تفویض کیا ہے۔ایک عام خاندان میں پیدا ہونے والے قاسم شیخ `کیپجیمنی نامی معروف آئی ٹی کمپنی میں سینئر منیجر کے طور پر کام کررہے ہیں۔وہ ۲۰۲۲ ءسے مسلسل `اے آئی کے شعبے میں دیا جانے والا ` موسٹ ویلیو ایبل پروفیشنلز `ایوارڈ حاصل کررہے ہیں۔اس ایوارڈ کی خوبی ہے کہ مائیکروسافٹ عالمی سطح پر `اے آئی میں کام کرنے والے چنندہ ماہرین کو ہی یہ ایوارڈ تفویض کرتا ہے۔ یاد رہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اس ایوارڈ کی بڑی اہمیت ہے۔بڑی بڑی آئی ٹی کمپنیاں مائیکروسافٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے امیدواروں ہی کو ترجیح دیتی ہیں۔ عالمی سطح پر ان ماہرین کا کوئی خاص انٹرویو نہیں ہوتا بلکہ ان کا بآسانی تقرر ہوجاتا ہے۔
انقلاب سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم شیخ نے بتایا کہ ان کا خواب ایئروناٹکس انجینئرنگ کرنا تھا۔ تاہم بدقسمتی سےجب وہ بارہویں جماعت میں زیر تعلیم تھے تب ان کے والد کا اچانک انتقال ہوگیا تھا۔ گھر کے مالی حالات ایسے نہیں تھے کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کرسکیں۔ اس دوران ان کا داخلہ برلا کالج میں `کمپیوٹر سائنس میں ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے جس ٹیوشن کلاس میں داخلہ لیا تھا۔اسی میں شام کے وقت بچوں کو ٹیوشن پڑھاتا تھا۔اس کا فائدہ یہ ہوا کہ مجھے فیس ادا کرنی نہیں پڑی۔ `اے آئی جیسی جدید ترین ٹکنالوجی پر پانچ کتابیں تحریر کرنے والے قاسم شیخ نے بتایا کہ `اے آئی پر ان کی اب تک ۵؍ کتابیں شائع ہوچکی ہیں ۔جن میں سے ۴ ؍ کتابیں جرمنی کے ایک پبلشر نے جبکہ ایک کتاب ہندوستانی پبلشر نے شائع کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پہلی کتاب امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں بطور حوالہ رکھی گئی ہے۔ یہ تمام کتابیں انٹرنیٹ پر مفت میں دستیاب ہیں۔
۱۶ ؍سال سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کام کررہے ہیں قاسم شیخ نے بتایا کہ ایک عام آدمی گھر بیٹھے مصنوعی ذہانت کی معلومات اور اپنے شکوک کا ازالہ کرسکے، اس کی بڑے پیمانے پر کوشش کی جارہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مائیکروسافٹ نے مصنوعی ذہانت میں بہترین ٹکنالوجی کو متعارف کروایا ہے جس سے لاکھوں کروڑوں لوگ فائدہ حاصل کررہے ہیں۔اے آئی کو مستقبل کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے ہندوستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں الگ الگ کورسیس شروع ہورہے ہیں۔