سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے اہم لیڈروں کو مکتوب بھیج کر پُر زور درخواست کی ہے کہ وہ مغربی بنگال کی طرح مہاراشٹر میں ایس آئی آر کے تحت سیکولر ووٹوں کے نام خارج نہ کئے جاسکے۔
EPAPER
Updated: May 16, 2026, 3:37 PM IST | Mumbai
سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے اہم لیڈروں کو مکتوب بھیج کر پُر زور درخواست کی ہے کہ وہ مغربی بنگال کی طرح مہاراشٹر میں ایس آئی آر کے تحت سیکولر ووٹوں کے نام خارج نہ کئے جاسکے۔
ج وادی پارٹی کے بھیونڈی (ایسٹ) کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے اہم لیڈروں کو مکتوب بھیج کر پُر زور درخواست کی ہے کہ وہ مغربی بنگال کی طرح مہاراشٹر میں ایس آئی آر کے تحت سیکولر ووٹوں کے نام خارج نہ کئے جاسکے اس کی نگرانی کیلئے ریاستی سطح کی ٹاسک فورس بنائیں۔مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے ایس آئی آرشروع کرنے کے اعلان کے ایک دن بعد(جمعہ کو) رئیس شیخ نے یہ درخواست کی ہے تاکہ مغربی بنگال میں ووٹروں کو خارج کرنے کے واقعے کو دوبارہ نہ ہونے دیں۔ ایس آئی آر کا عمل بنگال میں ترنمول کانگریس کی شکست کا باعث بنا ہے۔
یہ بھی پرھئے : بھیونڈی: بقرعید کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کا دعویٰ
رکن اسمبلی رئیس شیخ نے مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکال، شیوسینا لیڈر اور رکن اسمبلی سنجے راؤت اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(شرد) کے ریاستی صدر ششی کانت شندے کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہےکہ مہا وکاس اگھاڑی کو ووٹروں کی رہنمائی، بوتھ لیول ایجنٹوں (بی ایل اے) کو تربیت دینے اور الیکشن کمیشن کے ساتھ تال میل کیلئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دینی چاہیے۔رئیس شیخ نے کہا کہ’’بہار اور مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے عمل کے نتیجے میں ووٹروں کی ایک بڑی تعداد کو خارج کر دیا گیا ہے، خاص طور پر قبائلی، دلت، اقلیت اور کمزور طبقات کے ووٹروں کے نام لسٹ سے نکالے گئے ہیں۔ بہار میں۶۸؍ لاکھ اور مغربی بنگال میں۹۱؍ لاکھ ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکال دیئے گئے ہیں ۔ اگر اپوزیشن پارٹیوں نے بروقت کارروائی نہیں کی تو مہاراشٹر کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ بنگال انتخابات میں، جن اسمبلی حلقوں میں ایس آئی آر کے عمل کے دوران۲۵؍ ہزار ووٹروں تک کے نام نکالے گئے ہیںایسے حلقوں میں بی جے پی نے۹۵؍ سیٹیں جیتی ہیں ۔