Inquilab Logo Happiest Places to Work

انسٹا گرام پر نوجوانوں سے راہل کا براہ راست رابطہ

Updated: August 08, 2026, 11:18 AM IST | New Delhi

’’مجھ سے کچھ بھی پوچھو‘‘ کے تحت جین زی کے سوالوں کے دلچسپ جواب دیئے۔

Rahul Gandhi. Photo: INN
راہل گاندھی۔ تصویر: آئی این این

لوک سبھا میں اپوزیشن   لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کی رات انسٹاگرام پر اپنے ’آسک می اینی تھنگ‘(مجھ سے کچھ بھی پوچھو) سیشن میں نوجوانوں کے سوالات کے جواب دیئے جن میں سے کئی جواب بہت  دلچسپ  ر ہے اور سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے۔ 

لائیو سیشن کے دوران انہوں نے سیاست کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی پسند، والدہ سونیا گاندھی کے پالتو کتے ’نوری‘، جھارکھنڈ کی طلبہ تحریک، پالتو جانوروں اور مزاحیہ سوالات پر بھی گفتگو کی۔ چند سوال اوران کےجواب:

 کیا آپ بیٹ مین ہیں؟

جواب: بس اتنا سمجھ لیجیے کہ مجھے اور بیٹ مین کو کسی نے کبھی ایک ہی کمرہ میں ایک ساتھ نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھئے: ناسک ٹی سی ایس معاملے میں ایم آئی ایم کارپوریٹر متین پٹیل کی گرفتاری

 طلبہ تحریک کی سب سے اچھی ریل کون سی تھی؟

جواب: جنتر منتر کی کئی ریلز سامنے آئی تھیں لیکن آدھی رات کو پی ایم ہاؤس سے جو ویڈیوز آئے، وہ سب سے بہترین تھے۔ ان میں ایک نئے اور گھبرائے ہوئے وزیر اعظم نظر آئے۔

بی جے پی میں آپ کا پسندیدہ لیڈرکون ہے؟

جواب: کیپٹن امریندر سنگھ، میں ان کے ساتھ اچھی طرح گھل مل جاتا ہوں۔ وہ بہت اچھے ہیں اور فوجی تاریخ کے ماہر ہیں۔ ہیلو انکل امریندر۔ 

ایک سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے جھارکھنڈ میں جاری طلبہ کے احتجاج کی حمایت کی اور کہا کہ حکومتوں کو طلبہ کی بات سننی چاہیے۔  یہ گفتگو ایسے وقت ہوئی ہے جب مودی سرکار کو طلبہ اور نوجوانوں کی ناراضگی کا سامنا ہےا ور راہل گاندھی  ان سے رابطہ بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بلڈانہ میں قبائلی خاتون نے ایک ساتھ۴؍ بچوں کو جنم دیا

ای -۲۰؍ پر بھی گھیرنے کی تیاری

جمعہ کو  راہل گاندھی نے ای-۲۰؍ پیٹرول کے خلاف ویڈیو پیغام جاری کیا۔  ویڈیو میں وہ ایک کار کے پاس جاتے ہیں، اس  کے پیٹرول ٹینک کاڈھکن کھولتے ہیں اور ای -۲۰؍  کے حوالے سے کہتے ہیں، ’’ہم کہتے ہیں کہ  دال میں کالا ہے مگر یہاں دال میں کالا  نہیں، پوری دال ہی کالی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK