Inquilab Logo Happiest Places to Work

رائے گڑھ : تمام میڈیکل اسٹورمیں سی سی ٹی وی کیمرہ لگانا لازم

Updated: October 22, 2023, 10:50 AM IST | Siraj Shaikh | Murud-Janjira

اس کا مقصد انسداد منشیات کی کارروائیوں کو مؤثر طریقے سے انجا م دینا ہے۔ خلا ف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

Dr. Yogesh Mahse. Photo: INN
ڈاکٹریوگیش مہسے۔ تصویر:آئی این این

رائے گڑھ ضلع کے سبھی ادویات فروشوں کیلئے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی دکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں تاکہ ضلع میں انسداد منشیات کی کارروائیوں کو مؤثر طریقے سے انجا م دیا جا سکے۔ ضلع میں منشیات کی روک تھام مؤثر طریقے سے کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹریوگیش مہسے نے یہ حکم دیا ہے۔
  انہوں نے سنیچر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ’’ اس بات کی تصدیق کی جائے گی کہ بچوں میں منشیات کے استعمال اور منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے تمام ادویات کی دکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں یا نہیں ۔ ضلع کی حدود میں تمام ادویات فروشوں اور دکانداروں کو مذکورہ حکم کی لازماً تعمیل کرنی ہو گی۔‘‘
 اس حکم کے مطابق دکانداروں کیلئے اپنی دکانوں کے اگلے حصے میں سی سی ٹی وی کیمرہ لازما لگانا ہوگا۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ ضلع کے دائرہ اختیار میں تمام ادویات فروشوں کی تصدیق کی جائے کہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں یا نہیں۔ تمام ادویات فروشوں کو حکم جاری ہونے کی تاریخ سے ایک ماہ کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے ہوں گے۔ اگر میڈیکل اسٹور، فارمیسی کےمالکان نے سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگائے تو ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 
یادرہےکہ نیشنل کمیشن فار چائلڈ پروٹیکشن، نئی دہلی نے ’منشیات کے خلاف جنگ‘ اور’ منشیات سے پاک ہندوستان‘ مہم کے تحت ایک مشترکہ ایکشن پلان تیار کیا ہے۔ اس بارے میں ضلع سطح کی معلومات فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں اورمذکورہ احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK