Inquilab Logo Happiest Places to Work

متحدہ عرب امارات میں اگلے سال ریل خدمات کا آغاز ہوگا

Updated: May 17, 2025, 12:52 PM IST | Agency | Abu Dhabi

یہ نیٹ ورک ملک کی ساتوں ریاست اور سعودی عرب اورعمان جیسے پڑوسی ملکوں کو بھی جوڑے گا۔

UAE`s proposed rail. Photo: INN
یو اے ای کی مجوزہ ریل ۔تصویر: آئی این این

الاماراتی ٹرین نیٹ ورک اتحاد ریل نے متحدہ عرب امارات کی تمام ساتوں ریاستوں کو ملانے کے لیے ٹرین سروس منصوبےکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۲۰۲۶ءمیں مسافر سروس شروع کردی جائے گی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق دبئی کی مشہور میٹرو سروس کے برعکس، جو صرف دبئی کے مختلف علاقوں کے درمیان چلتی ہے، اتحاد ریل پورے ملک کو جوڑے گی اور سعودی عرب اور عمان جیسے ہمسایہ ممالک کو بھی جوڑ دے گی۔ رپورٹس کے مطابق اماراتی حکام کے مطابق، اتحاد ٹرین متحدہ عرب امارات میں تیز، آرام دہ اور سستے سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔ 
 یو اے ای میں رہنے والے افراد کے لیے یہ ریل نیٹ ورک امارات کے مختلف علاقوں تک آسان رسائی اور خلیجی ممالک کے درمیان بغیر کسی مشکل کے سفر کے مواقع فراہم کرے گی۔ دبئی میں اتحار ٹرین کامرکزی اسٹیشن دبئی پروڈکشن سٹی میں واقع جمیرا گالف اسٹیٹس کے قریب متوقع ہے، جو کہ اہم شاہراہوں اور رہائشی کمیونٹیز تک آسان رسائی کا ذریعہ ہوگا۔ 
 دوسری جانب ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات اور امریکہ نے ۵؍ گیگا واٹ صلاحیت کے آرٹیفیشل انٹلیجنس (اے آئی) کیمپس کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔ یہ منصوبہ ’امریکہ- امارات آرٹیفیشل انٹلیجنس ایکسیلیریشن پارٹنرشپ‘ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK