ہندوستانی ریلوے نے لنکے ہوف مین بش (ایل ایچ بی) کوچز کی تیاری میں مسلسل پیش رفت کی ہے، جو مسافروں کے لیے بہتر حفاظت، بہتر سفری راحت اور بہتر آپریشنل کارکردگی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: December 14, 2025, 9:01 PM IST | New Delhi
ہندوستانی ریلوے نے لنکے ہوف مین بش (ایل ایچ بی) کوچز کی تیاری میں مسلسل پیش رفت کی ہے، جو مسافروں کے لیے بہتر حفاظت، بہتر سفری راحت اور بہتر آپریشنل کارکردگی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
ہندوستانی ریلوے نے لنکے ہوف مین بش (ایل ایچ بی) کوچز کی تیاری میں مسلسل پیش رفت کی ہے، جو مسافروں کے لیے بہتر حفاظت، بہتر سفری راحت اور بہتر آپریشنل کارکردگی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
ریلوے کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، ۲۰۱۴ء اور۲۰۲۵ء کے درمیان، ۴۲۶۰۰؍رن سے زیادہ ایل ایچ بی کوچز تیار کیے گیے، جو۲۰۰۴ء اور۲۰۱۴ء کے درمیان تیار کردہ ۲۳۰۰؍ کوچز سے ۱۸؍گنا زیادہ ہے۔
رواں مالی سال ۲۶۔۲۰۲۵ء (نومبر ۲۰۲۵ء تک) کے دوران کل۴۲۲۴؍ سے زیادہ ایل ایچ بی کوچز تیار کیے گئے ہیں۔ یہ پچھلے سال کی اسی مدت میں تیار کردہ ۳۵۹۰؍ کوچز کے مقابلے میں ۱۸؍ فیصد اضافہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ پیداوار میں یہ اضافہ ریلوے یونٹس میں مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کی مسلسل مضبوطی اور بہتر پیداواری منصوبہ بندی کی عکاسی کرتا ہے۔
اس مدت کے دوران فیکٹری کے لحاظ سے کارکردگی انٹیگرل کوچ فیکٹری (آئی سی ایف)، چنئی نے ۱۶۵۹؍ ایل ایچ بی کوچز تیار کیے ہیں، اس کے بعد ماڈرن کوچ فیکٹری (ایم سی ایف)، رائے بریلی نے ۱۲۳۴؍ کوچز کا اور ریل کوچز فیکٹری ( آر سی ایف)، کپور تھلا نے ۱۳۳۱؍ کوچز تیار کیے ہیں۔ ان سب نے مل کر ایل ایچ بی کوچ کی پیداوار میں مجموعی طور پر اضافہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:محمد سراج کا جذبہ خیر سگالی، مین آف دی میچ ایوارڈ ساتھی کھلاڑی کو دے دیا
طویل مدتی کے مقابلے میں حالیہ برسوں میں حاصل کی گئی قابل ذکر پیش رفت واضح طور پر نظر آتی ہے۔ یہ توسیع ایل ایچ بی کوچز کو وسیع پیمانے پر اپنانے کے ذریعے مسافروں کی نقل و حمل کو جدید بنانے پر مسلسل توجہ مرکوز کرتی ہے، جو اپنے بہتر حفاظتی معیارات اور کم دیکھ بھال کی ضروریات کے لیے مشہور ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ایلون مسک :دنیا کا سب سے بڑا آئی پی او آنے والا ہے
ہندوستانی ریلوے گھریلو مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو بڑھا کر اور درآمدات پر انحصار کم کر کےآتم نر بھر بھارت اور میک ان انڈیا اقدامات کے اہداف میں اہم شراکت جاری رکھے ہوئے ہے۔ تنظیم ملک کی بڑھتی ہوئی نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرنے اور مسافروں کو ایک محفوظ، ہموار اور زیادہ آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے اپنی پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھانے پر مرکوز ہے۔