Inquilab Logo Happiest Places to Work

سونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

Updated: May 21, 2026, 5:31 PM IST | New delhi

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، پارٹی صدر ملیکارجن کھرگے، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی ۳۵؍ ویں برسی پر جمعرات کو نئی دہلی ان کے سمادھی استھل ویر بھومی جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Photo: PTI
تصویر: پی ٹی آئی

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، پارٹی صدر ملیکارجن کھرگے، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی ۳۵؍ ویں برسی پر جمعرات کو نئی دہلی ان کے سمادھی استھل ویر بھومی جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھئے : انسٹاگرام پر’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ نے بی جے پی کو پیچھے چھوڑ دیا،ایک کروڑسےزیادہ فالوورزبنے

ویر بھومی پر اس موقع پر راجیو گاندھی کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں پارٹی کے کئی سینئرلیڈر بھی موجود تھے۔ کانگریس صدر نے ہندوستان کی تعمیر کے لیے راجیو گاندھی کے ایک قول کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’’ہندوستان ایک قدیم ملک ہے، لیکن ایک نوجوان قوم ہے۔ میں ایسے ہندوستان کا خواب دیکھتا ہوں - مضبوط، آزاد، خود کفیل اور دنیا کے صفِ اول کے ممالک میں کھڑا، جو انسانیت کی خدمت کرے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت رتن راجیو گاندھی نے دور اندیشی، جرات اور ہندوستان کے مستقبل پر گہرے یقین کے ساتھ ملک کو ۲۱؍ویں صدی کی جانب لے جانے کی مضبوط بنیاد رکھی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bharat Jodo (@bharatjodo)

ان کے دور حکومت میں ووٹنگ کی عمر ۱۸؍ سال کرنا، پنچایتی راج کے ذریعے مقامی سیلف گورننس کو مضبوط بنانا، ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انقلاب کی شروعات، کمپیوٹرائزیشن کو فروغ، اہم امن معاہدے، یونیورسل ویکسینیشن پروگرام اور جامع تعلیمی پالیسی جیسی کئی انقلابی پہل کی گئیں۔ ان کی وراثت آج بھی جدید ہندوستان کو سمت دے رہی ہے اور نئی نسلوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنی ہوئی ہے۔ 

یہ بھئی پڑھئے : راہل گاندھی نے مودی اور شاہ کو ’غدار‘ قراردیا، ملک بیچ دینے کا الزام لگایا، بی جےپی برہم

راہل گاندھی نے بھی ایک پوسٹ میں سابق وزیر اعظم کو یاد کرتے ہوئے لکھاکہ ’’پاپا، آپ نے جس ہنرمند، خوشحال اور مضبوط ہندوستان کا خواب دیکھا تھا، اسے حقیقت میں بدلنے کی ذمہ داری میں پوری کروں گا۔ آپ کی تعلیمات، آپ کے اقدار اور آپ کی یادیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK