Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریلائنس جیو نے ریکارڈ ۴ء۲۶؍لاکھ نئے سبسکرائبرس بنائے : ٹرائی

Updated: May 31, 2025, 11:11 AM IST | Agency | New Delhi

معروف صنعتکار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو نے اپریل  میں اپنے نیٹ ورک میں۲۶؍ لاکھ۴۴؍ہزار سے زیادہ صارفین کو شامل کیا۔اس  اضافہ کے ساتھ ہی جیو کے صارفین کی کل تعداد۴۷؍ کروڑ۲۴؍ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

 Jio is growing. Photo: INN
جیو کی ترقی ہورہی ہے۔ تصویر: آئی این این

معروف صنعتکار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو نے اپریل  میں اپنے نیٹ ورک میں۲۶؍ لاکھ۴۴؍ہزار سے زیادہ صارفین کو شامل کیا۔اس  اضافہ کے ساتھ ہی جیو کے صارفین کی کل تعداد۴۷؍ کروڑ۲۴؍ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ٹیلی کام ریگولیٹر ی اتھاریٹی آف (ٹرائی) کے حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  ایئر ٹیل اسی مدت میں صرف  ایک لاکھ۷۰؍ ہزار صارفین کو شامل کرنے میں کامیاب رہا۔ اس دوران سب سے بڑا جھٹکاووڈا آئیڈیا کو لگا، جس نے تقریباً ۵ء۶؍ لاکھ صارفین کو گنوا دیا۔
 ٹرائی  کے مطابق ملک بھر میں موبائل کنکشن کی کل تعداد اب۱۱۵؍ کروڑ۸۹؍ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اپریل  میں گجرات، بہار اور دہلی کے حلقوں میں سب سے زیادہ صارفین شامل ہوئے۔ دوسری طرف ممبئی اور کولکاتا جیسے حلقوں میں گاہک کم ہوئے  ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:اترپردیش بجلی کی پیداوار میں خودکفیل بننے کی جانب قدم بڑھا رہا ہے

ٹرائی  کے مطابق  جیو اپریل کے آخر تک تقریباً ۴۷؍ کروڑ۲۴؍ لاکھ صارفین اور ۷۴ء۴۰؍  فیصد مارکیٹ شیئر (موبائل صارفین( کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ ایئرٹیل کے پاس تقریباً۳۹؍ کروڑ اور ووڈا آئیڈیا کے پاس۲۰؍ کروڑ ۴۷؍لاکھ صارفین ہیں۔  ایئر ٹیل کے پاس ۳۳ء۶۵؍ فیصد اور  ووڈا  آئیڈیاکے پاس ۶۶ء۱۷؍فیصدمارکیٹ شیئر ہے۔ سرکاری کمپنیاں بی  ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کے پاس ۷ء۸۴؍فیصد مارکیٹ ہے۔
 فکسڈ براڈ بینڈ سیکٹر پر بھی جیو کا غلبہ قائم  ہے۔ اپریل ۲۰۲۵ء میں، کل۱۰ء۹؍ لاکھ نئے براڈ بینڈ صارفین نے جیو میں شمولیت اختیار کی، جس میں وائر لائن اور فکسڈ وائرلیس رسائی (ایف ڈبلیو اے) دونوں شامل ہیں۔ یہ تعداد ایئر ٹیل کے۳۰ء۲؍ لاکھ نئے صارفین سے تقریباً ۴؍ گنا زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK